Home / امریکامیں گرفتارشخص پاکستانی نہیں افغان نکلا

امریکامیں گرفتارشخص پاکستانی نہیں افغان نکلا

Afghan arrested in US

Thursday, 04 December 2025 | Web Desk

امریکا میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر شہری کی گرفتاری پرپاکستان کے دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ طاہراندرابی کے مطابق امریکا میں پکڑاگیالقمان خان نامی شخص پاکستانی نہیں، تحقیقات کے مطابق لقمان خان افغان شہری ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نےمزیدکہاکہ لقمان خان بطور مہاجر پاکستان میں کچھ عرصہ رہا، افغان شہری نے بیشتر زندگی امریکا میں گزاری۔ پاکستانی شہری کی امریکا میں گرفتاری سے متعلق میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلائی گئی۔

طاہراندرابی کےمطابق لقمان خان کے پاس امریکا اور افغانستان کی دہری شہریت ہے، لقمان خان نے کچھ وقت افغان پناہ گزین کیمپ میں بھی گزارا۔

واضح رہےامریکی شہر ڈیلاویئر میں ایک نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ لقمان خان کی گرفتاری 24 نومبر کی رات عمل میں آئی جب پولیس نے کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک کو روکا جس میں لقمان موجود تھا۔

بم بنانےکادعویٰ ٹیکساس میں افغان باشندہ گرفتار

پولیس حکام کےمطابق ملزم نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات پر عمل نہ کیا اور مزاحمت کی جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ تلاشی کےدوران لقمان خان کے ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویزات برآمد ہوئیں ۔ برآمد ہونے والی دستاویز میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس اسٹیشن کا خاکہ، داخلی و خارجی دروازوں کے نشانات اور ایک پولیس افسر کا نام شامل تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …