Home / بم بنانےکادعویٰ، ٹیکساس میں افغان باشندہ گرفتار

بم بنانےکادعویٰ، ٹیکساس میں افغان باشندہ گرفتار

Afghan national arrested in US

Sunday, 30 November 2025 | Web Desk

امریکی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویٰ کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

فاکس نیوزکےمطابق گرفتارشخص کانام داودالوک زئی معلوم ہواہےاوراسےبھی اتحادی خوش آمدیدآپریشن کےتحت امریکالایاگیاتھا۔ داودالوک زئی کو7ستمبر2022 کوامریکامیں گرین کارڈدیاگیاتھا۔

امریکی میڈیاکاکہناہےکہ اس شخص نےٹک ٹاک پرایک ویڈیوپوسٹ کی تھی جس میں اس نےبم بنانےکادعویٰ کیااورکہاوہ اس بم سےفورٹ ورتھ شہرکونشانہ بنائےگا۔

داودالوک زئی کو ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے حراست میں لیا اور اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

افغان پاسپورٹ پرامریکی ویزےبند

واضح رہےکہ واشنگٹن میں نیشنل گارڈزپرفائرنگ کےبعدامریکابھرمیں افغان شہریوں کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہےاورافغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں پربھی کام روک دیاگیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Pak Sudan arms deal

پاکستان اورسوڈان میں بڑادفاعی معاہدہ

Sunday, 11 January 2026 | Web Desk معرکہ حق میں رفال سمیت بھارت کے7لڑاکاطیاروں کوتباہ …