Home / افغان پاسپورٹ پرامریکی ویزےبند

افغان پاسپورٹ پرامریکی ویزےبند

US visa ban on Afghan passport

Saturday, 29 November 2025 | Web Desk

واشنگٹن میں نیشنل گارڈزپرفائرنگ کےواقعےکےبعدامریکا نے افغان پاسپورٹ پرویزوں کا اجرا اچانک روک دیا۔ اس کےعلاوہ پناہ کے خواہشمندوں کی اسائلم درخواستوں پر فیصلے بھی معطل کر دیے۔

عالمی میڈیاکے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےیہ اقدام قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور عوام کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھتے ہوئے اٹھایاگیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے اعلان کے ساتھ ہی یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نےنیاحکم جاری کیاہے، جس کے مطابق کسی بھی غیر ملکی کی اسکریننگ اور سیکیورٹی جانچ مکمل ہونے تک کوئی فیصلہ آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ ادارےکےمطابق مکمل تسلی کے بغیر کسی بھی شخص کی درخواست پر کارروائی نہیں ہوگی۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ایسے افراد کی شہریت کومنسوخ کیاجائےگا جو اندرونی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈزپرفائرنگ کرنےوالاافغان شہری تھا۔ مبینہ حملہ آور افغان شہری 2021 میں ری سیٹلمنٹ پروگرام کے ذریعے امریکا آیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Meta CEO Mark Zuckerberg buys palace in Ireland near Dublin

مارک زکربرگ نےقلعہ خریدلیا

Saturday, 22 August 2026 | Web Desk میٹا کےبانی مارک زکربرگ نے یورپی ملک آئرلینڈ …