Tuesday, 21 October 2025 | Web Desk وزیر دفاع خواجہ آصف کاکالعدم تحریک طالبان اورافغان طالبان سےمتعلق دوٹوک موقف سامنےآگیا ۔ کہتےہیں قطر میں مذاکرات تحریک طالبان افغانستان سے ہوئے،کالعدم تحریک طالبان سےنہیں ۔ پاکستانی بچوں کی قاتل کالعدم ٹی ٹی پی سےبات ہوئی نہ ہوگی۔ جیو نیوزکے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہاقطر میں پاک افغان سمجھوتے پرعملدرآمد کامیکنزم طےکرنےکیلئےاستنبول مذاکرات میں بات ہوگی۔ ممکن ہےترکیےمیں مذاکرات 25سے27اکتوبرتک جاری رہیں۔ کالعدم ٹی ٹی پی قیادت کی افغانستان میں موجودگی کےشواہد موجود ہیں، افغان سرزمین پر موجوددہشت گردآبادی میں گھل مل کر …
مزید پڑھیں »پاکستان
افغانستان دہشت گردی ختم کرنےپرراضی
Sunday, 19 October 2025 | Web Desk قطرمیں ہونےوالےپاک افغان مذاکرات میں بڑی پیشرفت ۔ دونوں ملک فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئے۔ جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔ دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اورامن واستحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ امید ہے جنگ بندی سےدونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ ہوگا۔ دونوں ملکوں کےمذاکرات دوحہ میں قطری انٹیلی …
مزید پڑھیں »افغانستان کی درخواست پرجنگ بندی
Thursday, 16 October 2025 | Web Desk افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان اورافغانستان کےدرمیان عارضی جنگ بندی ہوگئی ۔۔ دفترخارجہ کےترجمان کے مطابق جنگ بندی کافیصلہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کےبعدباہمی رضامندی سےکیاگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پرجنگ بندی 48 گھنٹوں کے لیےکی گئی۔ دفترخارجہ کاکہناہےکہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ فتنہ الخوارج کےحملےناکام، 50طالبان ہلاک ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان کی جانب سے ممکنہ طورپرافغان وزیر خارجہ …
مزید پڑھیں »فتنہ الخوارج کےحملےناکام ، 50طالبان ہلاک
Wednesday, 15 October 2025 | Web Desk افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کےدہشت گردوں کی اسپن بولدک میں اشتعال انگیزکارروائیاں ۔ پاک فوج نےحملوں کوناکام بناتےہوئے50 طالبان اوران کےخارجی ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آرکےمطابق افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کی جانب سے بلوچستان کے علاقے اسپن بولدک میں 4 مقامات پر حملے کیے گئے تاہم پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ پاک فوج کی کارروائی میں 40 سے 50 افغان طالبان اورخوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکا کہناہےافغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے دہشتگرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال …
مزید پڑھیں »بھارت کوجواب نسلیں یادرکھیں گی: آئی ایس پی آر
Wednesday, 15 October 2025 | Web Desk بھارت کےمتنازع اوراشتعال انگیزبیانات پرترجمان پاک فوج کاکراراجواب ۔ کہادنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آرکی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظرمیں وہاں کی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈادہرا رہی ہے، جیساوہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل کرنےکےعادی ہیں۔ آئی ایس پی آرنےکہاایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں آ …
مزید پڑھیں »عاصم منیرمیرےفیورٹ فیلڈمارشل: ٹرمپ
Tuesday, 14 October 2025 | Web Desk امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےفیلڈمارشل عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا۔ مصرکےشہرشرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس میں جنگ بندی معاہدے پردستخط کی تقریب کےبعدمیڈیاسےبات کرتےہوئےکہاکہ غزہ امن معاہدہ تاریخی ہے، معاہدے کے لیے سب کا شکر گزار ہوں،معاہدہ بڑی کامیابی ہے، دوست ملکوں کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا۔ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےشرکاکوحیران کرتےہوئے خصوصی طور پر وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور یہ …
مزید پڑھیں »کریڈٹ توفیلڈمارشل کاہے
Monday, 13 October 2025 | Web Desk وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل کوخراج تحسین۔ کہا سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کرکےپسپائی پر مجبور کیا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نےسرحدی علاقوں افغان فورسزکی جانب سےاشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئےپاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کاکہناتھاپاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور ہر اشتعال …
مزید پڑھیں »پاکستان سےپنگاافغانستان پربھاری پڑگیا
پاک افغان سرحد پرافغان فوجیوں کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج کابھرپورجواب ۔۔ کئی چیک پوسٹوں کو تباہ جبکہ متعدد افغان فوجیوں اور خوارج کو ہلاک کر دیا، افغان فوجی اورخوارج ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر 6 مقامات انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پررات گئےاچانک بِلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔ ان کامقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی …
مزید پڑھیں »ایک شخص خیبرپختونخوامیں دہشت گردی لایا:ترجمان پاک فوج
Saturday, 11 October 2025 | Web Desk ترجمان پاک فوج نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ریاست مخالف قیادت نہیں لائی جا سکتی۔ ایک شخص صوبےمیں دہشت گردی لانےکاذمہ دارہےاورخیبرپختونخواکی عوام کواس ایک شخص کی مرضی اورمنشاکےرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے سوال ہواکہ ایک بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ کے پی میں اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے کے ساتھ نئی قیادت آنے والی ہے اور اس کا سب بڑا ٹارگٹ فوج کو یہاں سے واپس بھیجنا ہے۔ سوال کاجواب دیتےہوئےترجمان پاک فوج نےکہا کہ اسٹیبلشمنٹ …
مزید پڑھیں »امریکاپاکستان پرمہربان، بھارت کےہوش اڑگئے
Tuesday, 07 October 2025 | Web Desk امریکا نے پاکستان کو جدیدایئرٹو ایئرمیزائلز (AMRAAM) کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ امریکی دفاعی کمپنی ریتھیون (Raytheon) کے ایک حالیہ معاہدے میں تبدیلی کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں پاکستان کو باضابطہ طور پر خریدار ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہی میزائل پاکستان فضائیہ کے ایف-16 فالکن طیاروں پر نصب کیے جاتے ہیں — اور ان کی فروخت پاکستان کےدفاعی نظام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے 30 ستمبر کو جاری بیان کے مطابق، …
مزید پڑھیں »