Home / یوٹیلیٹی سٹورزپرآٹے،گھی اورچینی کی قلت ختم

یوٹیلیٹی سٹورزپرآٹے،گھی اورچینی کی قلت ختم

Shortage of goods in Utility Stores

ویب ڈیسک ۔۔ یوٹیلیٹی سٹورزپرگھی ، چینی اورآٹےکی قلت ختم ۔

اس خبرکی تفصیل کےمطابق یوٹیلیٹی سٹورزپراشیاکی قیمتوں میں اضافہ کےبعدگھی ، چینی اورآٹےکی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔ قیمتوں میں اضافےکےبعداشیاکابحران بھی یکایک ختم ہوگیاہے۔

واضح رہےکہ یوٹیلیٹی سٹورزپرگزشتہ تین ماہ سےگھی ، چینی اورآٹےکی قلت سےصارفین کوشدیدپریشانی ہورہی تھی ، انتظامیہ نےرواں ماہ قیمتوں میں اضافہ کردیاجس سےاشیاکی قلت ختم ہوگئی ۔

اب یوٹیلیٹی سٹورزپراشیاکی سپلائی ریگولرہوگئی ہے۔ آٹےکابیس کلوکاتھیلا950روپے، چینی 85روپےکلو،گھی 260روپےکلومیں فروخت ہورہاہے۔

چنداشیاجن میں کپڑےدھونےکاپاوڈر،مشروبات سمیت دیگراشیاکی قلت اب بھی برقرارہے۔

یہ بھی چیک کریں

tax on solar panels

سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلواورکمرشل سولرپینل لگانے …