مانیٹرنگ ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کاموجودہ صورتحال پرقوم کواعتمادمیں لینےکافیصلہ ۔۔ وزیراعظم آج شام قوم سےخطاب کریں گے۔۔بھارت پرکئےگئےپاکستانی حملےکےحوالےسےقوم کواعتمادمیں لیں گے۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے کامیاب آپریشن پر سیاسی قیادت سے رابطہ کیا اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول ، حافظ نعیم، خالد مگسی اور چوہدری سالک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ …
مزید پڑھیں »امریکی وزیرخارجہ کاآرمی چیف جنرل عاصم منیرکوٹیلی فون
مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکاآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ ۔۔ امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق ،امریکی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی۔مارکوروبیونےمستقبل میں تنازعات سے بچنےکےلیےامریکا کی طرف سے تعمیری معاونت کی پیشکش کی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تاہم پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا جس کے جوابی کارروائی میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص لانچ کر کے بھارت کی تین ایئر بیسزسمیت متعدد ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔
مزید پڑھیں »پاکستان کابھارت پرفتح ون میزائل سےحملہ ، دشمن کادفاعی نظام تباہ کردیا،بھارت میں سناٹاچھاگیا
مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کا بھرپورجوابی وار ۔۔ بھارت کا جدید دفاعی نظام ایس 400 تباہ کردیا۔پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے ایس 400 کو نشانہ بنایا۔ایس 400 دفاعی نظام کی مالیت 1.5 ارب ڈالر ہے ۔پاکستان نےبھارت کےخلاف اس آپریشن کانام بنیان مرصوص رکھاگیاہے ۔ بنیان مرصوص کامطلب ہےآہنی دیوار۔ لفظ بنیان مرصوص قرآن پاک کی سورہ صف سےلیاگیاہے۔ اس کےعلاوہ پاکستانی میزائلوں نے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کےجی ٹاپ کو تباہ کر ڈالا۔ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ بھی ملیا میٹ کردی۔ اُڑی کے سپلائی ڈپو اور بیاس میں براہموس اسٹوریج سائٹ کو اڑا …
مزید پڑھیں »پاکستان نے77بھارتی گھس بیٹھئےمارگرائے
پاک بھارت کشیدگی میں آئےروزاضافہ ویب ڈیسک: پاکستانی فضائیہ کےہاتھوں ہزیمت اٹھانےکےبعدحکمت عملی تبدیل کرتےہوئےبھارت نےاب تک پاکستان پراسرائیلی ساختہ 77ہیروپ ڈرون فائرکئےجوسب کےسب پاکستان نےمارگرائےہیں ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 29 ڈرونزکوتباہ کیاگیا۔سکیورٹی ذرائع کےمطابق، گزشتہ رات اور آج دن تک بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 48 ڈرونز کو تباہ کیاگیاجس کے بعد مجموعی طور پر تباہ کیے گئے بھارتی ڈرونز کی تعداد 77 ہو چکی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے …
مزید پڑھیں »پاکستان نےرافیل طیارہ مارگرایا، فرانس کی تصدیق
ویب ڈیسک: فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے امریکی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔ فرانسیسی اہلکار کے مطابق حکام اس بات کی بھی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے ایک سے زائد رافیل طیارے تباہ کیے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا کہ فرانسیسی ساختہ جدید جنگی طیارے کو کسی جنگی کارروائی میں نقصان پہنچا ہو۔ دوسری جانب، ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے …
مزید پڑھیں »پاک فوج کوبدلےکااختیارمل گیا
مانیٹرنگ ڈیسک — وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بھارت کی حالیہ جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور پاک فوج کو ہر ممکن جوابی کارروائی کے لیے مکمل اختیار دے دیا گیا۔ اجلاس کا آغاز بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے ایصالِ ثواب کے لیےفاتحہ اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا سے کیا گیا۔ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا گیا۔ بھارتی حملوں کی شدید مذمت قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی جانب …
مزید پڑھیں »لاہور،اسلام آبادمیں تعلیمی ادارےبند
ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ دوسری جانب، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا آج ہونے والا تھیوری امتحان اور میٹرک کا عملی امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق، آج کا تھیوری پیپر اسلامیات (اختیاری) اور پرنسپلز آف اکاؤنٹنگ تھا، جبکہ میٹرک کے طلباء کا کمپیوٹر سائنس کا عملی امتحان بھی آج شیڈول تھا۔ ترجمان نے …
مزید پڑھیں »بھارتی حملےاورپاکستانی جواب کی تفصیلات
مانیٹرنگ ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کہتےہیں بھارت نےرات کی تاریکی میں حملےکی اپنی تاریخ دہراتےہوئے6اور7مئی کی رات پاکستان کی سویلین آبادیوں اورمساجدپرحملےکئے۔ ترجمان پاک فوج کےمطابق بھارت کےبزدلانہ حملوں میں اب تک 26معصوم شہری شہیدہوچکےجبکہ 46زخمی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےخاص طورپریہ بتایاکہ بھارت نےاپنےحملےمیں پاکستان کےانتہائی اہم نیلم جہلم پاورپراجیکٹ کونشانہ بناکرنقصان پہنچایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنےبھارت کووارننگ دیتےہوئےکہاکہ جانتےہواس حرکت کےکیانتائج مرتب ہوسکتےہیں ؟ انہوں نےکہاہندوستان کی آبی دہشت گردی کےخطرناک نتائج مرتب ہوں گے۔ ترجمان پاک فوج نےبتایاکہ جس وقت بھارت نےحملہ کیااس وقت 57کےقریب فلائٹس محوپروازتھیں۔ مساجداورسویلین …
مزید پڑھیں »بھارت کابزدلانہ وار،پاکستان کادندان شکن جواب، 5بھارتی طیارےاوربرگیڈہیڈکوارٹرتباہ
ویب ڈیسک: گزشتہ رات تقریباً 1:30 بجے (پاکستانی وقت) بھارت نے ایک نئی جنگی حکمت عملی کے تحت اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے چھ مختلف علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں 8 پاکستانی شہری شہید جبکہ 35 زخمی ہوئے — جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق، دشمن نے رات کی تاریکی میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا۔ احمد پور شرقیہ، کوٹلی، مظفرآباد اور مریدکے میں تین مساجد پر حملے کیے گئے جن سے عبادت گاہوں کو شدید نقصان …
مزید پڑھیں »بھارت سےجنگ کاقوی امکان ہے،خواجہ آصف
مانیٹرنگ ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نےبھارت سےجنگ کاخدشہ ظاہرکردیا۔ جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےان کاکہناتھاکہ بھارت جنگ کےموڈمیں دکھائی دیتاہےاورآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزمیں وزیراعظم شہبازشریف کودی گئی بریفنگ میں بھی اسی بات کااندیشہ ظاہرکیاگیاہے۔ خواجہ آصف نےکہاکہ بھارت نےپاکستان میں داخل ہونےکی کوشش کی توپھرہم انہیں گھرتک چھوڑکرآئیں گے،پچھلی بارتوچائی پلائی تھی،اس دفعہ جوتیاں کھلاکرواپس بھجوائیں گے۔ وزیردفاع نےکہاکہ بھارتی حکمران پتانہیں کون ساخواب دیکھ رہےہیں یااپنی عوام کودکھارہےہیں لیکن ہماری مسلح افواج دشمن کوجواب دینےکیلئےپوری طرح چوکس اورالرٹ ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ گزشتہ دنوں بھارتی فضائیہ کےدورافیل لڑاکاطیارےکسی برےارادےسےپاکستانی سرحدکےقریب اڑان بھررہےتھےلیکن پاک فضائیہ نےان طیاروں کاراڈارسسٹم …
مزید پڑھیں »