مانیٹرنگ ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےبلوچستان کی سلامتی اورترقی کیلئےسب سےبڑےخطرےکی نشاندہی کردی ۔ آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری بیان کے مطابق سپہ سالار نےجی ایچ کیو میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئےبلوچستان کےمسائل پرتفصیل سےروشنی ڈالی۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی بلوچستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، شرپسند عناصر جو پرتشدد کارروائیوں، خوف و ہراس اور عدم استحکام کے ذریعے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، انہیں ان کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب …
مزید پڑھیں »بھارت نےدھمکی پرعمل شروع کردیا
ویب ڈیسک: بھارت میں برسراقتدارمودی حکومت نےاپنی دھمکی پرعمل شروع کردیا۔ پاکستان کےدریائےچناب میں پانی کی آمدصرف5300کیوسک رہ گئی۔ واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائےچناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300کیوسک سےکم ہوکرصرف 5300کیوسک رہ گئی۔ دودن میں بھارت نےدریائےچناب میں پانی کی آمد35ہزار600کیوسک کم کی ہے۔ واپڈاکےاعدادوشمارکےمطابق،تربیلا کےمقام پردریائےسندھ میں پانی کی آمد92 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک جب کہ منگلاکے مقام پردریائےجہلم میں پانی کی آمد44 ہزار300کیوسک اور اخراج 32ہزار کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈاکاکہناہےچشمہ بیراج میں پانی کی آمد95 ہزار700کیوسک جبکہ اخراج 85 ہزار کیوسک۔ ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی …
مزید پڑھیں »بھارت کوفیصلہ کن جواب کی پیشگی اطلاع
ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیاجائےگا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس منعقد ہوئی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، پاک،بھارت کشیدگی، اوربھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں پرتفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ فورم نے ملک کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کےدفاع کےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بھارتی مظالم، خاص طور پر غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول پر معصوم …
مزید پڑھیں »بھارت کی پاکستان پرمعاشی حملےکی کوشش
ویب ڈیسک: بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دیے گئے مالیاتی امدادی پروگرامز کا دوبارہ جائزہ لے۔ بھارتی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی "رائٹرز” کو بتایا کہ بھارت نے آئی ایم ایف سے درخواست کی ہے کہ پاکستان کو فراہم کی گئی مالی امداد کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے۔ تاہم، اس مطالبے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب، پاکستانی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے اس حوالے سے رائے دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام درست سمت میں …
مزید پڑھیں »بھارت میں پھنسےپاکستانیوں کیلئےواہگہ بارڈکھلاہے،دفترخارجہ
ویب ڈیسک: دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ واہگہ بارڈربھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے کھلاہےاورکھلارہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کے فیصلے سے سنگین انسانی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ واہگہ-اٹاری سرحد عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل مقرر کی گئی تھی، اور اس حوالے سے میڈیا میں ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ چند پاکستانی شہری بھارتی علاقے اٹاری میں پھنس گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اگر بھارتی …
مزید پڑھیں »سپہ سالارکاٹلہ فائرنگ رینج کادورہ،ایکسرسائزہیمردیکھی
ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیربڑےواضح اوردوٹوک اندازمیں کہاہےکہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اوربھرپور جواب دیا جائےگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےآج ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیااورہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا،پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کورنےفیلڈ ٹریننگ مشق کامظاہرہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر فوجیوں سے خطاب کرتےہوئےقوم کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے غیر متزلز ل عزم کا …
مزید پڑھیں »بھارت نےخطےکوعدم استحکام سےدوچارکردیا،ڈار
مانیٹرنگ ڈیسک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےبھارت کوخبردارکردیا۔ کہاپاکستان کےخلاف کسی بھی مہم جوئی کازوردارجواب ملےگا۔ ہم اورہماری مسلح افواج پوری طرح سےچوکس اورالرٹ ہیں ۔ حملہ کرنےمیں پہل نہیں کریں گےلیکن اگربھارت نےپہل کی ہم بھرپورجواب دینگےاوروہ بھی اپنی مرضی کااورمرضی کی جگہ پر۔ ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹننٹ جنرل احمدشریف چودھری کےساتھ نیوزکانفرنس کرتےہوئےاسحاق ڈارنےکہاہم پہلگام سمیت سب جگہ دہشت گردی کی مذمت کرتےہیں ۔ پاکستان توخوددہشت گردی کابہت بڑاشکارہے،ہم سےزیادہ دہشت گردی کادکھ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ اسحق ڈارنےکہاپاکستان کاپہلگام واقعہ سےکوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نےکہاکہ بھارت کی اشتعال انگیزی سےپوراخطہ عدم استحکام کاشکارہوگیاہے۔ عالمی برادری …
مزید پڑھیں »ایل اوسی پربھارتی حملہ، پاک فوج کامنہ توڑجواب
ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی، پاک فوج کافوری اورمنہ توڑجواب،دشمن کے کئی مورچے تباہ کردیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل جارحانہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی دوران 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارت نےاس بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیاجس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئےمنہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے مؤثر جواب کےنیتجےمیں بھارتی فوج کی چکپتراپوسٹ کوتباہ …
مزید پڑھیں »سرحدوں پرفوجی قوت میں اضافہ کردیا،خواجہ آصف
ویب ڈیسک: بھارتی حملےکے خدشے پرپاکستان نےسرحد پر پاکستان کی فوجی قوت مزید بڑھا دی ہے، ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف اس صورت میں کیاجائےگااگروطن عزیزکےوجود کو براہ راست خطرہ ہو۔ ان خیالات کااظہاروزیردفاع خواجہ آصف نےبرطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی طرف سے حملے کا امکان ہے، اسی خدشے کے پیش نظر ہم نے سرحد پر اپنی فوجی قوت میں اضافہ کردیاہے۔ وزیردفاع نےکہاکہ اس صورت حال میں ہمارےلئےکچھ اسٹریٹجک فیصلے کرنا ضروری تھے اور وہ فیصلے کرلیےگئے ہیں، بھارت کی بیان بازی بڑھ …
مزید پڑھیں »انتہاپسندہندووں کولندن میں منہ توڑجواب
ویب ڈیسک: سامنےسےآکرپاک فوج اورپاکستانیوں کاسامناکرنےسےخوفزدہ بھارتی فوج اوراس کی خفیہ ایجنسی را نےکرائےکےغنڈےبھیج کراپنی اوقات دکھادی۔ جی ہاں لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن پر بھارتی انتہاپسندہندوں کےایک گروپ نےحملہ کرکےعمارت کونقصان پہنچانےکی کوشش کی ۔ آرایس ایس کےتربیت یافتہ غنڈوں نےپاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پرلہراتاسبزہلالی قومی پرچم ہٹاکراس کی بےحرمتی کی کوشش کی جسےقریپ موجودپاکستانیوں نےناکام بنادیا۔ حملےمیں ہائی کمیشن کی عمارت پرپتھراوکرکے شیشے توڑے گئے اور عمارت پر آر ایس ایس سے منسلک نارنجی رنگ پھینکنے کی کوشش کی گئی، جسے موقع پر موجود پاکستانیوں اورپولیس کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا۔ پولیس نےایک انتہاپسند …
مزید پڑھیں »