Home / انتہاپسندہندووں کولندن میں منہ توڑجواب

انتہاپسندہندووں کولندن میں منہ توڑجواب

Pakistan High Commission London attack

ویب ڈیسک: سامنےسےآکرپاک فوج اورپاکستانیوں کاسامناکرنےسےخوفزدہ بھارتی فوج اوراس کی خفیہ ایجنسی را نےکرائےکےغنڈےبھیج کراپنی اوقات دکھادی۔

جی ہاں لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن پر بھارتی انتہاپسندہندوں کےایک گروپ نےحملہ کرکےعمارت کونقصان پہنچانےکی کوشش کی ۔ آرایس ایس کےتربیت یافتہ غنڈوں نےپاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پرلہراتاسبزہلالی قومی پرچم ہٹاکراس کی بےحرمتی کی کوشش کی جسےقریپ موجودپاکستانیوں نےناکام بنادیا۔

حملےمیں ہائی کمیشن کی عمارت پرپتھراوکرکے شیشے توڑے گئے اور عمارت پر آر ایس ایس سے منسلک نارنجی رنگ پھینکنے کی کوشش کی گئی، جسے موقع پر موجود پاکستانیوں اورپولیس کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا۔

پولیس نےایک انتہاپسند کو گرفتار کرنےکےبعدمزیدچار نقاب پوش افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ ان شرپسندوں نےپاکستانی پرچم اتارنے کی کوشش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا۔ ہائی کمیشن کےباہرتین سے چار سو لوگ جمع تھےاوران کی پوری کوشش تھی کہ حالات کسی طرح سےخراب کئےجائیں۔ ان شرپسندوں کو جمع کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے کردار کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ قابل ذکربات ہےکہ بھارتی شرپسندوں میں کچھ لوگوں نےاسرائیل کےپرچم تھام رکھےتھے۔

انتہاپسندہندوشرپسندوں کےحملےکےوقت پاکستانیوں نےتعدادمیں کم ہونےکےباوجودشرپسندوں کومنہ توڑجواب دیااورپاکستانی ہائی کمیشن اورقومی پرچم کی بھرپورحفاظت کی۔ یہی نہیں بلکہ ملی نغمےگاکر شرپسندوں کےنعروں کاموثرجواب دیا۔

یوں پاکستانی ہائی کمیشن اور وہاں موجود پاکستانیوں کے بروقت اور جرات مندانہ ردعمل نے دشمن کے ناپاک عزائم کوموقع پرہی خاک میں ملا دیااوردنیا پرواضح کردیاکہ پاکستانی قوم اپنے وقار، پرچم اور قومی تشخص کے تحفظ کے لیےمتحدہے۔

یہ بھی چیک کریں

Rana Sanaullah reaction on Mohsin Naqvi statement on Geo TV program Aj Shahzeb Khanzada ke Sath

نوازشریف نےمحسن نقوی کوجواب دینےسےروک دیا

Tuesday, 4 August 2026 | Web Desk راناثنااللہ کہتےہیں نوازشریف نےمحسن نقوی کےبیان پرردعمل دینےسےمنع …