Home / فتنہ الخوارج کے54دہشت گردجہنم واصل

فتنہ الخوارج کے54دہشت گردجہنم واصل

54 terrorists killed in North Waziristan

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی سکیورٹی فورسزکی فتنہ الخوارج کےخلاف بڑی کامیابی۔ شمالی وزیرستان کےعلاقےحسن خیل سےپاکستان میں داخل ہونےکی کوشش ناکام ۔ ملک کی بہادرسکیورٹی فورسزنے54خارجی دہشت گردوں کومارگرایا۔ دہشت گردوں کےقبضےسےمہلک اسلحہ اوردھماکہ خیزموادبرآمد،

میڈیاکوبریفنگ دیتےہوئےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاکہ دہشت گردی پوری تیاری کےساتھ آرہےتھے، انہیں جلدی میں پاکستان کےاندرداخل کرنےکی کوشش کی گئی لیکن سکیورٹی فورسزپہلےسےالرٹ تھیں جس کی وجہ سےدہشتگردوں کوپاکستانی سرحدمیں داخل ہوتے ہی دھرلیاگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نےکہاکہ آج سکیورٹی فورسزکومبارکباددینےکادن ہے۔

محسن نقوی نےبتایاکہ ہمیں پہلےسےاطلاعات تھیں کہ فتنہ الخوارج کےآقاانہیں پاکستان میں داخل کرنےکی کوشش کررہےہیں ۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان کےپاس بھارت کی دراندازی کےمکمل ثبوت ہیں ، دنیاکواس کانوٹس لیناچاہیے۔ سب کوپتاہےکہ پاکستان کےخلاف دہشت گردوں کی فنڈنگ کون کررہاہے؟

وزیراعظم کاسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین

وزیراعظم شہبازشریف کاآپریشن میں تمام 54 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔ کہاسیکیورٹی فورسز نے شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بر وقت روکا۔

وزیراعظم نےکہاپاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے عزم میں غیر متزلزل ہیں۔ یہ کامیاب کارروائیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …