ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کہتےہیں پاکستان پہلگام ڈرامےکو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، دنیا کواس واقعےکےاصل حقائق کاپتاچلناچاہیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاپاکستان دنیا میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی شدیدمخالفت کرتاہے،کوئی بھی غیرجانبدار فریق پہلگام واقعے کی انکوائری کرتا ہےتوہم بھرپورتعاون کی پیشکش کرتےہیں ،اس کےساتھ ہم عالمی طاقتوں سے جعفر ایکسپریس واقعےکی بھی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وزیرداخلہ نےکہا کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اگرچہ ہم اس صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر یں گے۔
محسن نقوی نےکہا کہ بھارت نے پاکستان میں تباہی پھیلانے کے لیے آئی ای ڈیز بلاسٹ کر نے کا منصوبہ بنایا، گزشتہ تین دن میں انٹیلی جنس اداروں نے 7 آئی ای ڈیز پکڑے ہیں ،کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردوں کو کمزور کر چکے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ بی ایل اے کس ملک سے ہدایات لے رہی ہے، بی ایل اے اور را 2 نہیں ایک ہی نام ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن پروفاقی وزیرداخلہ نےکہا اس سے بڑا ڈرامہ کیا ہوگا کہ اتنے بڑے واقعےکے دس منٹ بعد ایف آئی آر درج ہوجائے، ا مریکا ہو یا کینیڈا بھارت ہر جگہ دہشت گردی میں ملوث ہے۔
اسرائیلی مقبوضہ کشمیر میں آئے، اس کی ہمارے پاس رپورٹس موجود ہیں، کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اس کا حل یواین کی قرارداد وں کے مطابق ہوناچاہیے۔