Home / ویرات اورانوشکاکےبھارت چھوڑنےکی وجہ پتاچل گئی

ویرات اورانوشکاکےبھارت چھوڑنےکی وجہ پتاچل گئی

Virat and Anushka settle in London

ویب ڈیسک: معروف بھارتی کرکٹرویرات کوہلی اوران کی اہلیہ انوشکاشرماکےلندن میں سیٹل ہونےکی خبریں وقفےوقفےسےسامنےآتی رہی ہیں لیکن اب ان کےبھارت چھوڑکرلندن میں بسنےکی حیران کن وجہ بھی سامنےآگئی ہے۔

ماضی کی ناموربالی وڈاداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے حال ہی میں ویرات کوہلی اورانوشکاکےلندن شفٹ ہونےکےحوالےسےانکشاف کرکےسب کوحیران کردیا۔ ڈاکٹرصاحب نے بتایاسپراسٹارجوڑی کوہلی اورانوشکاجلدلندن منتقل ہو جائیں گے۔

ڈاکٹر نینے نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں انوشکا سے ہونے والی ایک نجی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئےان کےاس فیصلے کی ممکنہ وجوہات بیان کی ہیں۔

ڈاکٹر نینےکےمطابق ویرات اورانوشکااس لیے لندن منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ بھارت میں وہ اپنی کامیابیوں کاسکون سے لطف نہیں اٹھا سکتے۔ ویرات اور انوشکا دونوں عام انسانوں کی طرح ہیں، لیکن ان کی ہر حرکت پر توجہ دی جاتی ہے،ہرجگہ ان کاپیچھاکیاجاتاہے۔ اگرچہ مداحوں کولےکردونوں کارویہ برانہیں ہوتا مگر ایک حد کے بعد یہ مداخلت بن جاتی ہے۔

ڈاکٹر نینے نے مزیدانکشاف کیادونوں اپنے بچوں کو ایک عام اور پُر سکون ماحول میں پروان چڑھاناچاہتے ہیں ، اس لیے انہوں نے لندن جیسے شہر کو منتخب کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Kapil Sharma pays tribute to Pakistani comedian Amanullah Khan

کپل نےامان اللہ کوکیسےخراج تحسین پیش کیا؟

Tuesday, 5 May 2026 | Web Desk دنیابھرمیں مشہوربھارتی کامیڈین کپل شرماپاکستان کےعظیم مزاحیہ اداکارامان …