Home / سرحدوں پرفوجی قوت میں اضافہ کردیا،خواجہ آصف

سرحدوں پرفوجی قوت میں اضافہ کردیا،خواجہ آصف

Khawaja Asif on Pak India tension

ویب ڈیسک: بھارتی حملےکے خدشے پرپاکستان نےسرحد پر پاکستان کی فوجی قوت مزید بڑھا دی ہے، ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف اس صورت میں کیاجائےگااگروطن عزیزکےوجود کو براہ راست خطرہ ہو۔

ان خیالات کااظہاروزیردفاع خواجہ آصف نےبرطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی طرف سے حملے کا امکان ہے، اسی خدشے کے پیش نظر ہم نے سرحد پر اپنی فوجی قوت میں اضافہ کردیاہے۔

وزیردفاع نےکہاکہ اس صورت حال میں ہمارےلئےکچھ اسٹریٹجک فیصلے کرنا ضروری تھے اور وہ فیصلے کرلیےگئے ہیں، بھارت کی بیان بازی بڑھ رہی ہے، پاکستانی فوج نے حکومت کو بھارتی حملے کے امکان سے آگاہ کر دیا ہے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو جوہری آپشن استعمال کرنے سے باز رہنا چاہیے، پاکستان ہائی الرٹ ہے اور اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف اس صورت میں کرے گا جب ہمارے وجود کے لیے براہ راست خطرہ موجود ہو۔

جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نےکہا بھارت سے جنگ کا خطرہ موجود ہے ، دو چار دن اہم ہیں،کچھ ہونا ہوا تو دو چار دن میں ہوجائےگا ورنہ خطرہ ٹل جائےگا،خطے کے دوسرے ممالک بھی اسے روکنے کی کوشش کررہے ہيں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا اور ہماری بقا کو براہ راست خطرہ ہوا تو اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کریں گے، ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کیاجائےگا۔

پہلگام حملے کی غیرجانبدار تحقیق کی پیش کش پر انہوں نےکہا کہ بھارت نے جواب نہيں دیا لیکن دنیا پر واضح ہوگیا کہ ہم اس جھوٹ کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں، خطے میں اور خطے سے باہر جو بھی سات آٹھ اہم ملک ہیں ان پر مشتمل کمیشن بنا کر اس کی تحقیقات کرالی جائيں یا کسی بھی انٹرنیشنل فورم پر کمیشن بنالیاجائے،دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …