Home / بھارت نےخطےکوعدم استحکام سےدوچارکردیا،ڈار

بھارت نےخطےکوعدم استحکام سےدوچارکردیا،ڈار

Ishaq Dar press conference on Pehlgam

مانیٹرنگ ڈیسک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےبھارت کوخبردارکردیا۔ کہاپاکستان کےخلاف کسی بھی مہم جوئی کازوردارجواب ملےگا۔ ہم اورہماری مسلح افواج پوری طرح سےچوکس اورالرٹ ہیں ۔ حملہ کرنےمیں پہل نہیں کریں گےلیکن اگربھارت نےپہل کی ہم بھرپورجواب دینگےاوروہ بھی اپنی مرضی کااورمرضی کی جگہ پر۔

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹننٹ جنرل احمدشریف چودھری کےساتھ نیوزکانفرنس کرتےہوئےاسحاق ڈارنےکہاہم پہلگام سمیت سب جگہ دہشت گردی کی مذمت کرتےہیں ۔ پاکستان توخوددہشت گردی کابہت بڑاشکارہے،ہم سےزیادہ دہشت گردی کادکھ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ اسحق ڈارنےکہاپاکستان کاپہلگام واقعہ سےکوئی تعلق نہیں ۔

انہوں نےکہاکہ بھارت کی اشتعال انگیزی سےپوراخطہ عدم استحکام کاشکارہوگیاہے۔ عالمی برادری کوبھارت کےجارحانہ اقدامات کانوٹس لیناچاہیے۔ ہم ایک بارپھرواضح کردیں کہ بھارت کی طرف سےپاکستان کاپانی روکےجانےکااقدام جنگ تصورکیاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Rana Sanaullah reaction on Mohsin Naqvi statement on Geo TV program Aj Shahzeb Khanzada ke Sath

نوازشریف نےمحسن نقوی کوجواب دینےسےروک دیا

Tuesday, 4 August 2026 | Web Desk راناثنااللہ کہتےہیں نوازشریف نےمحسن نقوی کےبیان پرردعمل دینےسےمنع …