ویب ڈیسک: وفاقی اور سندھ حکومت نے نہری نظام سے متعلق مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی رہنما رانا ثناء اللہ نے صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ رابطے کے دوران رانا ثناء اللہ نے یقین دہانی کروائی کہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے تحفظات کو سننے اور نہری امور پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح ہدایات …
مزید پڑھیں »ٹک ٹاکرکےساتھ ویڈیومیں موجوداہلکارکاپتاچل گیا
ویب ڈیسک: لاہور سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ نظر آنے والا شخص محکمہ پولیس کا حاضر سروس اہلکار نکلا، جس کے بعد محکمانہ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا پولیس اہلکار پولیس لائنز میں تعینات تھا، اور وہ ڈیوٹی کے بعد ذاتی حیثیت میں کاشف ضمیر کی تقریبات میں شرکت کرتا رہا۔ مذکورہ ویڈیو میں اہلکار کو باوردی دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ ایک تقریب کے دوران کاشف ضمیر کے ساتھ …
مزید پڑھیں »جعفرایکسپریس حملےمیں امریکی اسلحہ استعمال ہونےکی تصدیق
ویب ڈیسک: امریکی اخبار کی تازہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان میں ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں میں وہ امریکی اسلحہ استعمال ہوا جو افغانستان کو فراہم کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج اور پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے صحافیوں کو دکھائی گئی ایم-16 رائفلز، جدید ہتھیار، اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت مجموعی طور پر 63 ہتھیار وہی ہیں جو امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیے تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، 2018 میں امریکا میں تیار ہونے والی M4A1 رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان …
مزید پڑھیں »ایسٹیبلشمنٹ سےبات اعظم سواتی کاذاتی فعل قرار
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اسٹیبلشمنٹ سے مبینہ مذاکرات پر پیدا ہونے والی قیاس آرائیوں کا دوٹوک جواب دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم سواتی کوئی کوشش کر رہے ہیں تو وہ ان کی ذاتی کاوش ہے، پارٹی بحیثیتِ تنظیم کسی ڈیل کا حصہ نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا، "اگر اعظم سواتی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی راہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں تو وہ ان کی ذاتی حیثیت میں ہے، پی ٹی آئی بطور پارٹی ایسی کسی بات چیت …
مزید پڑھیں »فلسطینیوں کوبچانےکیلئےجہادفرض ہوچکا،مفتی تقی عثمانی
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں منعقدہ قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے زور دے کر کہا کہ فلسطینیوں کی عملی، جانی اور مالی مدد کرنا پوری امت مسلمہ پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا، "جب 55 ہزار سے زائد مسلمانوں کو ذبح ہوتے دیکھا جارہا ہے، تو کیا اب بھی جہاد فرض نہیں ہوگا؟ ہماری حکومت سمیت تمام اسلامی ممالک پر اب جہاد فرض ہوچکا ہے۔” انہوں نے گزشتہ سال ہونے والے ایک اجتماع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ہم نے یہ عہد کیا تھا کہ فلسطینیوں کے ساتھ ہر طرح کی مدد کریں گے، …
مزید پڑھیں »پاکستان کےپہاڑملک کاقرض اتاریں گے: وزیراعظم
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس کھربوں ڈالرز کے معدنی ذخائر موجود ہیں، جنہیں بروئے کار لاتے ہوئے ملک قرضوں کے بوجھ سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم سے خطابوزیراعظم نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کانفرس میں شریک تمام مندوبین کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر ہونے والی پیشرفت حوصلہ افزا ہے، جو کافی عرصے تک التوا کا شکار رہا تھا۔ صوبائی سطح پر معدنی وسائل کی اہمیتانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کوئلے کے ذخائر کو توانائی کے شعبے میں …
مزید پڑھیں »پاکستان عالمی معیشت میں قائدانہ کردارکیلئےتیار: آرمی چیف
ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی قوم کے قدموں تلے بے پناہ معدنی ذخائر موجود ہوں، تو مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ اسلام آباد میں منعقدہ "پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025” سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت پاکستان کے ساتھ شیئر کریں، سرمایہ کاری کے مواقع …
مزید پڑھیں »عمران خان سےبااثرامریکی پاکستانیوں کی ملاقات
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں امریکی پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں پر مشتمل ایک وفد نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفد نے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار سے بھی ملاقات کی، جو موجودہ سیاسی منظرنامے میں اہم تصور کی جا رہی ہے۔ یہ سرگرمی پی ٹی آئی اور اس کے ہمدردوں کی جانب سے عمران خان کے لیے ممکنہ ریلیف حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ تاہم یہ بیک چینل کوششیں اُن پوشیدہ مذاکرات سے الگ ہیں جو اس سے قبل …
مزید پڑھیں »پنجاب حکومت کانوجوانوں کیلئےزبردست پروگرام
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں کھیلوں کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور اُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے "پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” کے لیے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد تمام اضلاع میں نوجوان کھلاڑیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے، جہاں خواتین اور مرد کھلاڑیوں کو برابری کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا موقع دیا جائے گا۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت نے "یوتھ انٹرن شپ پروگرام” کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو عملی …
مزید پڑھیں »بلوچستان کےشرپسندوں کیلئےکوئی معافی نہیں،کورکمانڈرزکانفرنس
ویب ڈیسک: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بلوچستان میں انتشار پھیلانے والے ملکی اور غیر ملکی عناصر پوری طرح بے نقاب ہو چکے، اور ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 268ویں کورکمانڈر کانفرنس کے دوران شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اور شرکا نے پاکستان کے امن و استحکام کے لیے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت …
مزید پڑھیں »