Home / نہری جھگڑاحل کرنےپراتفاق ہوگیا

نہری جھگڑاحل کرنےپراتفاق ہوگیا

Federal Govt and Sindh Canal dispute

ویب ڈیسک: وفاقی اور سندھ حکومت نے نہری نظام سے متعلق مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی رہنما رانا ثناء اللہ نے صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ رابطے کے دوران رانا ثناء اللہ نے یقین دہانی کروائی کہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے تحفظات کو سننے اور نہری امور پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح ہدایات دی ہیں کہ سندھ کے جائز تحفظات کا ازالہ کیا جائے اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں، تاہم پیپلز پارٹی بھی اس معاملے پر وفاق سے باضابطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ سندھ 1991 کے آبی معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتا ہے، جو صوبے کے عوام کا آئینی حق ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …