Home / نوازشریف کی طبیعت ناساز،لندن میں قیام بڑھادیا

نوازشریف کی طبیعت ناساز،لندن میں قیام بڑھادیا

Nawaz Sharif prolongs stay in London

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، جس کے باعث انہوں نے لندن میں اپنا قیام مزید بڑھا دیا۔

نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ حال ہی میں بیلاروس کے دورے پر گئے تھے، جہاں سے وہ لندن روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وہ ابتدائی طور پر دو ہفتوں کے مختصر دورے پر لندن آئے تھے، تاہم طبی معائنے اور مسلسل چیک اپس کی وجہ سے ان کی واپسی مؤخر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے واپسی کی اپنی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے تاکہ لندن میں علاج اور دیگر امور مکمل کیے جا سکیں۔

ادھر مسلم لیگ (ن) برطانیہ کی قیادت کی جانب سے نواز شریف کے اعزاز میں ایک ورکرز کنونشن منعقد کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے، جس کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …