ویب ڈیسک: بھارت میں برسراقتدارمودی حکومت نےاپنی دھمکی پرعمل شروع کردیا۔ پاکستان کےدریائےچناب میں پانی کی آمدصرف5300کیوسک رہ گئی۔
واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائےچناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300کیوسک سےکم ہوکرصرف 5300کیوسک رہ گئی۔ دودن میں بھارت نےدریائےچناب میں پانی کی آمد35ہزار600کیوسک کم کی ہے۔
واپڈاکےاعدادوشمارکےمطابق،تربیلا کےمقام پردریائےسندھ میں پانی کی آمد92 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک جب کہ منگلاکے مقام پردریائےجہلم میں پانی کی آمد44 ہزار300کیوسک اور اخراج 32ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈاکاکہناہےچشمہ بیراج میں پانی کی آمد95 ہزار700کیوسک جبکہ اخراج 85 ہزار کیوسک۔ ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈاکےمطابق،تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1441.26فٹ اور پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ13ہزار ایکڑ فٹ ہے جب کہ منگلا میں آج پانی کی سطح 1136.30فٹ اور پانی کاذخیرہ 12لاکھ13ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کی سطح 646.70 فٹ اور پانی کا ذخیرہ2لاکھ 1000 ایکڑ فٹ ہے۔
پاکستان کاپانی روکنےکی بھارتی دھمکی
یاد رہے22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اورایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔ بھارت نےفی الفوربغیرکسی ثبوت کےاس کاالزام پاکستان پرلگاکریکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکی دھمکی دی تھی۔
جواب میں پاکستان نےبھارت کوپیشکش کی کہ کیوں ناں اس واقعےکی تحقیقات اقوام متحدہ سےکرالی جائیں تاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے۔ تاہم بھارت نےپاکستان کی فراخدلانہ پیشکش کاتاحال کوئی جواب نہیں دیا۔
یادرہےکہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت یہ واضح کرچکی ہےکہ پانی پاکستان کےکروڑوں عوام کی لائف لائن ہے،اسےبندکرناجنگ کااعلان سمجھاجائےگا۔ بھارت کی جانب سےکسی بھی مہم جوئی کابھرپوراورمنہ توڑجواب دیاجائےگا۔