مانیٹرنگ ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نےبھارت سےجنگ کاخدشہ ظاہرکردیا۔ جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےان کاکہناتھاکہ بھارت جنگ کےموڈمیں دکھائی دیتاہےاورآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزمیں وزیراعظم شہبازشریف کودی گئی بریفنگ میں بھی اسی بات کااندیشہ ظاہرکیاگیاہے۔
خواجہ آصف نےکہاکہ بھارت نےپاکستان میں داخل ہونےکی کوشش کی توپھرہم انہیں گھرتک چھوڑکرآئیں گے،پچھلی بارتوچائی پلائی تھی،اس دفعہ جوتیاں کھلاکرواپس بھجوائیں گے۔
وزیردفاع نےکہاکہ بھارتی حکمران پتانہیں کون ساخواب دیکھ رہےہیں یااپنی عوام کودکھارہےہیں لیکن ہماری مسلح افواج دشمن کوجواب دینےکیلئےپوری طرح چوکس اورالرٹ ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ گزشتہ دنوں بھارتی فضائیہ کےدورافیل لڑاکاطیارےکسی برےارادےسےپاکستانی سرحدکےقریب اڑان بھررہےتھےلیکن پاک فضائیہ نےان طیاروں کاراڈارسسٹم جام کردیاجس کےباعث انہیں واپس انبالہ ایئربیس جانےکی بجائےسری نگرمیں ہنگامی لینڈنگ کرناپڑی۔
پانی روکےجانےکےسوال پرخواجہ آصف نےایک بارپھردوٹوک اندازمیں کہاکہ اول توبھارت پاکستان کاپانی روک نہیں سکتاکیونکہ ایساکرنےپروہ خوب اس پانی میں ڈوب مرےگا،لیکن اگراس نےپانی روکنےکیلئےتعمیرات کیں توہم انہیں جنگ سمجھتےہوئےتباہ کردیں گے۔