ویب ڈیسک: پاکستان کےمعروف میک اپ آرٹسٹ اورسٹائلسٹ عمروقارنےملک کی ایک مشہوراداکارہ کےبارےمیں حیرت انگیزانکشاف کرتےہوئےبتایاکہ ایک بارمیں نےان کےسامنےان کےبوائےفرینڈکانام لیاتووہ غصےمیں پاگل سی ہوگئیں۔
حال ہی میں عمراداکارہ اُشنا شاہ کے ٹاک شوAfter Hours with Ushnaمیں شریک ہوئے جہاں انہوں نےمعروف اداکارہ کے بارے میں بغیر نام لیےیہ بیان دیا۔
عمر وقار نے کہا:
"کچھ اداکارائیں جب محبت میں مبتلا ہو جاتی ہیں تو جنونی بن جاتی ہیں۔ ایک اداکارہ تھیں — پاکستان کا بڑا نام — جو مجھ پر بہت غصہ ہو گئیں۔ وہ اس بات پر چیخنے لگیں کہ میں نے ان کے بوائے فرینڈ کے بارے میں پوچھ لیا، جس سے وہ شادی کرنے والی تھیں۔ میں نے یہ بات ان کی ایک اور دوست سے شیئر کی تو اس نے مجھ سے پوچھا، ‘کیا تم نے اس کے بوائے فرینڈ کا نام لیا تھا؟’ جب میں نے ہاں میں جواب دیا تو اس نے کہا، ‘اسی لیے وہ تم پر غصہ ہوئی۔’ وہ اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کی اتنی دیوانی تھیں کہ اگر کوئی دوسرا بھی اس کا نام لیتا تووہ بالکل پاگل ہوجاتی تھی۔ وہ محبت میں اتنی کھو چکی تھیں کہ جنون کی حد تک جا پہنچی تھیں۔ میں ان کی شادی یا موجودہ تعلق پر کچھ نہیں کہہ سکتا، لیکن ہاں، یہ واقعہ میرے ساتھ ہوا تھا۔”
سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ عمر وقار یہاں ثنا جاوید کی بات کر رہے ہیں، کیونکہ وہ واحد اداکارہ ہیں جن کے ساتھ ان کی تلخ لڑائی ہوئی تھی اور انہوں نے ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی تھی۔ تقریباً تمام صارفین نے اندازہ لگایا کہ عمر جس اداکارہ کی بات کر رہے ہیں وہ ثنا جاوید ہیں۔ کچھ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا عمر نے ان سے ان کے موجودہ شوہر شعیب ملک یا سابق شوہر عمیر جسوال کے بارے میں پوچھا تھا؟
جون 2021 میں عمر نے ایک متنازعہ سوال و جواب سیشن میں مشہور شخصیات کے بارے میں بات کرکے شہرت حاصل کی تھی۔
چند صارفین نے منال خان، صبور علی، سجل علی اور وینا ملک کا نام بھی اندازے کے طور پرلیا۔
