Home / ثانیہ سعیدزندگی کابڑاسچ سامنےلےآئیں

ثانیہ سعیدزندگی کابڑاسچ سامنےلےآئیں

Sania Saeed Separation

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ثانیہ سعیدنےاپنی زندگی سےمتعلق بہت بڑی بات کاانکشاف کردیا۔

ثانیہ سعیدکےبارےمیں سب جانتےہیں کہ وہ اپنی نجی زندگی کےبارےمیں بہت کم کیا، بات کرتی ہی نہیں،لیکن اب انہوں نےاپنی نجی زندگی سےمتعلق بہت بڑاانکشاف کرکےمداحوں کوحیران اوردکھی کردیاہے۔

حال ہی میں ثانیہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے۔ اداکارہ کے مطابق یہ فیصلہ باہمی رضا مندی سے اور خوشگوار ماحول میں کیا گیا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کی کوئی اولاد نہیں اور انہیں اپنی زندگی میں ان مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو اکثر خواتین کو کرنا پڑتا ہے۔ ثانیہ نے خود کو خوش نصیب قرار دیا کہ انکی علیحدگی بھی باعزت اورسکون سے ہوئی۔

ثانیہ سعید کی شادی معروف ہدایتکار شاہد شفاعت سے ہوئی، جنہوں نے ڈرامہ دنیا پور سمیت کئی کامیاب منصوبوں کی ہدایت کاری کی ۔ دونوں فنکاروں کا تھیٹر سے پرانا تعلق رہااور وہ بچپن سےایک دوسرے کو جانتے تھے۔ شاہد سفاعت سےان کی شادی کا رشتہ طویل عرصے تک میڈیا کی نظروں سے اوجھل لیکن اب ثانیہ نےطلاق کی باقاعدہ تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Kapil Sharma pays tribute to Pakistani comedian Amanullah Khan

کپل نےامان اللہ کوکیسےخراج تحسین پیش کیا؟

Tuesday, 5 May 2026 | Web Desk دنیابھرمیں مشہوربھارتی کامیڈین کپل شرماپاکستان کےعظیم مزاحیہ اداکارامان …