Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

فیض حمید14سال جیل کی ہواکھائیں گے

Faiz Hameed trial

Friday, 12 December 2025 | Web Desk سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزاسنادی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے فیض حمید کو15ماہ کےطویل ٹرائل کےبعد سزا سنائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کے خلاف جن 4 الزامات پر کارروائی کی گئی،ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، ریاست کی سلامتی اور مفادات کے لیے نقصان دہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی،اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور بعض افراد کو …

مزید پڑھیں »

پاکستان کولوٹنےوالوں کودبئی،لندن میں پناہ نہیں ملےگی

NAB chairman warning

Thursday, 11 December 2025 | Web Desk چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈنذیراحمدکہتےہیں پاکستان کولوٹنےوالوں کےلیےاب لندن اور دوبئی سیف زون نہیں رہیں گے۔ انسدادبدعنوانی کےعالمی دن پرنیب راولپنڈی کےزیراہتمام واک کااہتمام کیاگیا ۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق، اراکین قومی اسمبلی، چیئرمین نیب ،اسکولوں کے بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چئیرمین نیب کاکہناتھاہم نےپاکستان سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔۔ ہم پاکستان کے باہر بھی جارہے ہیں دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کربیرون ممالک سے لوٹی ہوئی رقوم واپس لائیں گے، انہوں نے کہاپاکستان کو لوٹنے والوں …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی سیاسی مفاہمت کیلئےتیار

PTI ready for reconciliation

Thursday, 11 December 2025 | Web Desk پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بڑا سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی مفاہمت پرتیارہوگئی۔ ایکسپریس نیوزکی ذرائع کےحوالےسےخبرکےمطابق، پی ٹی آئی ایک قدم آگے بڑھانے پر تیار ہے اوراس مقصدکیلئےپیپلز پارٹی سے رابطہ کیاجائےگا۔ خبرکےمطابق، رابطہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ یہ بات قابل ذکرہےکہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جائےگی۔ پی ٹی آئی کی بقاایم کیوایم ماڈل …

مزید پڑھیں »

کراچی، 3خواتین کی لاشیں ، سنسنی خیزانکشافات

3 women murder in Karachi

Wednesday, 10 December 2025 | Web Desk کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں حیرت انگیزانکشافات سامنےآئےہیں تاہم کیس کی گتھی سلجھنےکی بجائےمزیدالجھ گئی ہے۔ واضح رہےکہ گھرکےسربراہ محمداقبال نےپولیس کوگھرمیں خواتین کی موت کی خبردی اورابتدامیں تینوں خواتین کی موت کی وجہ گھرمیں گیس بھرنےکوقراردیاگیا۔ اس کےعلاوہ پولیس حکام نےیہ بھی کہاکہ ممکن ہےموت کوئی زہریلی شےکھانےسےہوئی ہو۔ تاہم پولیس کوحیرت کاجھٹکااس وقت لگاجب پوسٹمارٹم میں یہ پتاچلاکہ ایک خاتون کی لاش پولیس کو اطلاع ملنے والے روز سے بھی دو دن پرانی ہے۔ گھر سےبےہوشی کی حالت …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کی بقاایم کیوایم ماڈل میں ہے،طلال

talal ch on PTI

Wednesday, 10 December 2025 | Web Desk وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کہتےہیں تحریک انصاف والے اب بھی کسی غلط فہمی میں ہیں، لیکن انہیں پتاہوناچاہیےکہ اب ان کی بقاء بانی ایم کیوایم والےماڈل میں ہی ممکن ہے۔ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتےہوئے طلال چوہدری کاکہناتھابانی پی ٹی آئی عمران خان بانی ایم کیوایم کےمقام سےبھی آگےجاچکے ہیں۔ طلال چودھری نے دعویٰ کیاکہ تحریک انصاف کےاراکین اپنے بانی کی سیاست سے تنگ اور مجبورہوچکے ہیں اور بند کمروں میں کہہ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ نہیں چلاجا سکتا۔ پارٹی کےاندرسے ہی لوگ ان …

مزید پڑھیں »

پاکستان نےواشنگٹن میں بہترین مقام حاصل کرلیا

Pak US relations strengthens

Tuesday, 10 December 2025 | Web Desk پاکستان نےغیرمعمولی سفارت کاری دکھا کرواشنگٹن میں سب سےمضبوط مقام حاصل کرلیا۔ معروف امریکی جریدےفارن پالیسی میں شائع رپورٹ کے مطابق موجودہ صدرٹرمپ کےدورمیں وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نےامریکی انتظامیہ کےساتھ تاریخی سطح کی قربت قائم کی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نےکابل حملےکےماسٹرمائنڈ کی گرفتاری میں فیصلہ کن کردارادا کرکےصدرٹرمپ کامکمل اعتماد جیتا۔ دوسری جانب اسلام آباد کی بہترین سفارتکاری نے پاک۔امریکہ تعلقات کو نئی بلندی دی۔ فارن پالیسی کی رپورٹ میں مزیدانکشاف کیاگیاکہ ریکو ڈِک کی بحالی نے دنیا کو دکھایا کہ پاکستان مغربی سرمایہ کاری کے لیے قابل …

مزید پڑھیں »

بڑےکھلاڑی آئی پی ایل سےنکل گئے

English cricketers quit IPL

Monday, 8 December 2025 | Web Desk بین اسٹوکس سمیت 3 انگلش کرکٹرز پرآئی پی ایل نے اپنے دروازے بند کردیے۔ تینوں آئندہ برس لیگ کےآکشن میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔ اسٹوکس رواں برس میگا آکشن کے لیے رجسٹرڈ نہیں ہوئے تھےاوراسی باعث وہ آئندہ برس کے منی آکشن میں بھی شریک نہیں ہوسکتے۔ ہیری بروک نے 2025 میں آخری لمحات میں ذاتی وجوہات کے سبب اپنا نام واپس لے لیا تھا،اس لئےاب وہ بھی آئی پی ایل آکشن میں حصہ لینےکےاہل نہیں رہے۔ جیسن روئے 2025 کیلیے رجسٹرڈ نہیں ہوئے اور 2024 میں بھی باہر ہوگئے تھے جس کے …

مزید پڑھیں »

ترکیےپاکستان میں جنگی ڈرون کی فیکٹری لگانےکاخواہشمند

Turk drone factory in Pakistan

Sunday, 07 December 2025 | Web Desk ترکیےپاکستان میں جدیدجنگی ڈرون تیارکرنےکی فیکٹری بنانےکاارادہ رکھتاہےاورپاکستان کواپنےففتھ جنریشن لڑاکاطیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرناچاہتاہے۔ امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق، ترکیے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی دفاعی صنعت کو فروغ دینےکے منصوبےکےتحت پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری لگانا چاہتا ہے۔ معاملے سے باخبرترک حکام کا کہناہےکہ اکتوبرکےبعد سےاس منصوبےپر ہونے والی بات چیت میں خاصی پیشرفت ہوئی ہے۔ نام نہ بتانےکی شرط پر ترک حکام نےبلوم برگ کو بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون کے پرزے پاکستان برآمد …

مزید پڑھیں »

ذہنی مریض کابیانیہ اب نہیں چلےگا: ترجمان پاک فوج

DG ISPR Press Briefing

Saturday, 06 December 2025 | Web Desk جیل میں بیٹھا ذہنی مریض کہتاہےمیں نہیں توکچھ نہیں ، یہ ذہنی مریض شیخ مجیب سےمتاثرہے،اس کی خواہشات ریاست سےبھی بڑھ چکی ہیں ۔۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف کی میڈیا کوبریفنگ ۔۔ بانی پی ٹی آئی پربرستےہوئےڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھا، تم ہو کون؟اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہو؟ کیا پیغام دینا چاہتے ہو؟تمہاری سیاست ختم ہوچکی۔ریاست پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں۔ یہ شخص اب نیشنل سکیورٹی تھریٹ بن چکااوربیرونی عناصرکےساتھ مل کرکام کررہاہے۔ اگرکوئی سمجھتاہےاس کی ذات ملک اورریاست سےبڑی ہےتووہ غلط سمجھتاہے۔۔ ذہنی مریض کیاکہتاہے؟ ذہنی مریض کہتا …

مزید پڑھیں »

امریکامیں گرفتارشخص پاکستانی نہیں افغان نکلا

Afghan arrested in US

Thursday, 04 December 2025 | Web Desk امریکا میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر شہری کی گرفتاری پرپاکستان کے دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ طاہراندرابی کے مطابق امریکا میں پکڑاگیالقمان خان نامی شخص پاکستانی نہیں، تحقیقات کے مطابق لقمان خان افغان شہری ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نےمزیدکہاکہ لقمان خان بطور مہاجر پاکستان میں کچھ عرصہ رہا، افغان شہری نے بیشتر زندگی امریکا میں گزاری۔ پاکستانی شہری کی امریکا میں گرفتاری سے متعلق میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلائی گئی۔ طاہراندرابی کےمطابق لقمان خان کے پاس امریکا اور افغانستان کی دہری شہریت ہے، لقمان …

مزید پڑھیں »