Home / تباہ شدہ بھارتی رافیل طیاروں کےنمبرسامنےآگئے

تباہ شدہ بھارتی رافیل طیاروں کےنمبرسامنےآگئے

Report on Pak India air war in May 2025

Tuesday, 16 December 2025 | Web Desk

مئی میں ہونے والے پاک بھارت فضائی معرکےمیں گرائے گئےانڈین ایئرفورس کے4 رافیل طیاروں کے نمبرسامنےآگئے۔ معروف برطانوی دفاعی جریدے(Key-Aero)کی ایروکی تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق مئی 2025میں ہونےوالی پاک بھارت فضائی جنگ کےدوران بھارتی فضائیہ کے4جدیدترین لڑاکاطیارےرافیل تباہ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ تباہ رافیل طیاروں کےنمبربی ایس 001، بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 تھے۔ برطانوی جریدہ توتباہ شدہ بھارتی طیاروں کےنمبرتک سامنےلےآیاہےلیکن بھارت آج تک اپنےطیاروں کی تباہی سےانکاری ہے۔

رپورٹ میں مزیدبتایاگیاہےکہ پاکستانی شاہینوں نےملٹی ڈومین آپریشنزکےدوران بھارتی فضائیہ کو مفلوج کرکےرکھ دیا۔ جنگ میں بھارتی فضائیہ نےمجموعی طورپر4 رافیل، مگ 29،ایس یو 30 اور ہیرون ڈرونزکاملبہ اٹھایا۔

رپورٹ کےمطابق، 10 مئی کو جے ایف 17 سی بلاک 3 نے ادھم پور میں روسی ساختہ دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کیا،اس کےعلاوہ پاک فضائیہ نے برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی سائبریونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس، ڈیجیٹل نظام کو جام کیا۔ فضائی جنگ کی تاریخ میں پہلی بار کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات یکجا کرکے کارروائی کی۔

پاکستان پرکیچڑاچھالنےوالےبھارت کااپنامنہ کالا

یادرہےکہ اس سے پہلےپاکستانی فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں بھی بھارتی مگ 21 مارگرایا تھا۔ جس کےپائلٹ ابھینندن کوگرفتارکرکےبعدمیں رہاکیاگیا۔

یہ بھی چیک کریں

Pak Sudan arms deal

پاکستان اورسوڈان میں بڑادفاعی معاہدہ

Sunday, 11 January 2026 | Web Desk معرکہ حق میں رفال سمیت بھارت کے7لڑاکاطیاروں کوتباہ …