Waqas

بھارت سےہارکےبعدقومی ٹیم کیلئےخوشی کےلمحات

Babar Azam birthday

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بھلےمیچ پرمیچ ہارتی رہےلیکن خبروں میں آنےکاکوئی موقع نہیں ہارتی۔ احمدآبادگجرات میں بھارت سےمیچ ہارنےکےبعدٹیم نےغم غلط کرنےکیلئےکپتان بابراعظم کی سالگرہ منائی۔ اس موقع پرکرکٹ سےزیادہ شوخیاں مارنےکےماہرحسن علی نےاپنی بیٹی کےہاتھ کپتان کیلئےگلدستہ بھجوایا۔بابراعظم نےحسن علی کی بیٹی کوگلےلگاکرشکریہ ادا کیااورمحبت کااظہاربھی کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی شہراحمد آباد سےخصوصی طیارےپربنگلوروپہنچ گئی ہے۔ گرین شرٹس آج اورکل آرام کریں گے۔ٹیم ورلڈ کپ میں اپناچوتھامیچ آسٹریلیاکےخلاف 20اکتوبرکوبنگلورومیں کھیلےگی۔

مزید پڑھیں »

عالیہ رشیدپی سی بی کی اہم عہدیداربن گئیں

PCB media director

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئرخاتون اسپورٹس صحافی عالیہ رشید کو ڈائریکٹرمیڈیااینڈ کمیونیکیشن مقررکردیا۔ واضح رہےکہ عالیہ رشید35سال سےشعبہ صحافت سےوابستہ ہیں اورانہیں ملک کی معروف سپورٹس جرنلسٹ کےطورپرجاناجاتاہے۔ وہ اپنےکھرےاوربےلاگ تبصروں کی وجہ سےجانی جاتی ہیں۔ باالخصوص پاکستان میں کرکٹ کےحوالےسےانہیں ایک ماہرسمجھاجاتاہےاورکرکٹ شائقین عالیہ رشیدکےتبصروں اورتجزیوں کوخاصاوزن دیتےہیں۔ عالیہ پچھلےکچھ سالوں سےمعروف نیوزچینل جیونیوزسےوابستہ تھیں ۔ وہ پاکستان سپرلیگ کی سب سےمعروف ٹیم لاہورقلندرزکےمالک ثمین راناکی بھابھی اورجیونیوزکےڈائریکٹرنیوزراناجوادکی اہلیہ ہیں۔ عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیں۔ ان کےاس عہدہ پرکام کرنےسےتوقع …

مزید پڑھیں »

رونالڈوکاروایتی عرب ڈانس

Ronaldo in Saudi Dress

ویب ڈیسک ۔۔ فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈوعربی عربی سےدکھنےلگے۔ جی ہاں، پرتگالی فٹبالرنےسعودی عرب کا قومی دن عربوں کاروایتی لباس پہن کرمنایا۔ سعودی عرب میں لوگ 23 ستمبر بروز ہفتہ 93 واں قومی دن منا رہے ہیں۔ اس موقع پرمختلف شہروں میں فوجی پریڈ، ہتھیاروں کی نمائش اور دیگر سرگرمیاں منعقدکی جارہی ہیں۔ قومی دن کی تقریبات مزیدکچھ روزجاری رہیں گی۔ سعودی عرب کےقومی دن پرسعودی فٹبال کلب النصرکی طرف سےکھیلنےوالےسٹارفٹبالرکرسٹیانورونالڈونےاپنی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپرپوسٹ کی جس میں وہ اپنےدیگرساتھیوں کےہمراہ روایتی عرب لباس میں سعودی عرب کاقومی رقص کرتےدکھائی دےرہےہیں۔ ویڈیو میں رونالڈو، سینیگال کے فٹبالر ساڈیو مانے اور ان …

مزید پڑھیں »

کرکٹ ورلڈکپ : آئی سی سی نےانعامی رقم کااعلان کردیا

cricket world cup 2023

ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈےورلڈ کپ 2023کےلیےانعامی رقم کااعلان کردیا۔ ایونٹ میں مجموعی طورپر10ملین امریکی ڈالرزبطورانعامی رقم تقسیم کیےجائیں گے۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو40 لاکھ ڈالر ملیں گے،رنراَپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اسی طرح، سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کےحصےمیں 8، 8 لاکھ امریکی ڈالرآئیں گے۔ اس کےعلاوہ وہ ٹیمیں جوناک آؤٹ مرحلےسےپہلےہی آوٹ ہوجائیں گی انہیں ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ گروپ مرحلے کے میچز جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزارڈالرزملیں گے۔ اس طرح، کل 45 میچز میں مجموعی طور …

مزید پڑھیں »

پاکستان خواتین کرکٹرزنےکمال کردکھایا

Pak women cricket team

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نےہوم گراءونڈپرجنوبی افریقہ کےخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزمیں 3-0سےکامیابی حاصل کرلی۔ سیریزکاتیسرااورآخری میچ پیرکونیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلاگیا۔ ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان نےسیریز کے پہلے دو میچ بالترتیب پانچ اور سات وکٹوں سے جیتے۔ فائنل میچ میں، پاکستان نے 150 رنز کے ٹوٹل کا کامیابی سے دفاع کیا، اور مہمان ٹیم کو صرف6رنزسےیقینی جیت سے محروم کردیا۔ یہ کامیابی پاکستان کے لیےاس لئےخاص ہےکیونکہ کیونکہ جنوبی افریقہ اسی سال فروری میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں رنر اپ رہا تھا اور اس فارمیٹ کے لیے …

مزید پڑھیں »

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

Asia cup Pak India match

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ بارش کی باربارکی اینٹری کےباعث میچ ریفری کوپاکستان کی اننگزشروع ہونےسےپہلےہی میچ ختم کرناپڑا۔ بھارت نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کی اوراس نےابتدائی چاروکٹیں جلدگنوانےکےبعدگرتےپڑے266رنزبنائےاوریوں جیت کیلئےپاکستانکو267رنزکاٹارگٹ دیا پاکستان کی بیٹنگ شروع ہونےکی نوبت ہی نہیں آئی کیونکہ بارش کی باربارکی مداخلت نےمیچ کوختم کرنےپرمجبورکردیا۔ اس طرح پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاہےاورپاکستان سپرفورمرحلےمیں پہنچ گیاہےجہاں چھ ستمبرکواس کامقابلہ لاہورمیں افغانستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان ہونےوالےمیچ کی فاتح ٹیم سےقذافی اسٹیڈیم سےمقابلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں »

ایشیاکپ: پاک انڈیامیچ کےٹکٹس کی قیمتوں کااعلان

Asia Cup: Pak India Match tickets

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ میں پاکستان اورروایتی حریف انڈیاکےدرمیان 2ستمبرکوسری لنکامیں شیڈول میچ کیلئےٹکٹوں کی قیمتوں کااعلان کردیاگیاہے۔ شائقین کرکٹ کی زبردست ڈیمانڈکےباعث پالی کیلےاسٹیڈیم سری لنکامیں ہونےوالےاس میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 8,700روپےسےلیکر87,000روپےتک کےدرمیان ہے۔ ایک لوئروی آئی پی اوربی لوئر وی آئی پی کی قیمت36,250روپےہے، جبکہ گراس ایمبینکمنٹ ویسٹ اسٹینڈنگ اورگراس ایمبینکمنٹ ویسٹ اسکوربورڈاینڈ اسٹینڈنگ کی قیمت 87ہزارروپےمقررکی گئی ہے۔ گرینڈ اسٹینڈٹاپ لیول بی وی آئی پی اورگرینڈ اسٹینڈ ٹاپ لیول اےوی آئی پی ٹکٹ کی قیمت87 ہزارروپےہوگی۔

مزید پڑھیں »

ایشیاکپ: پاکستانی اسکواڈمیں ایک اضافہ

Asia Cup Pakistani squad

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان نےایشیا کپ 2023 کے لیے اپنےاسکواڈ میں ایک اضافہ کیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے بازسعود شکیل کو17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے۔ دائیں ہاتھ کےبلےبازطیب طاہربطورٹریولنگ ریزرو ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ پاکستانی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، محمد حارث (وکٹ)، محمد نواز، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور اسامہ میر۔ ٹریولنگ ریزرو: طیب طاہر بابر اعظم الیون 27 اگست بروز اتوار ملتان پہنچے گا اور اگلے …

مزید پڑھیں »

بابراعظم شادی کرنےجارہےہیں

babar azam marriage

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم زندگی کی نئی اننگزشروع کرنےجارہےہیں۔ الیکٹرانک میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی غیر مصدقہ رپورٹس کےمطابق 28 سالہ بابراعظم کی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے بعد شادی ہونے کا امکان ہے، جو اس سال بھارت میں منعقد ہونے والا ہے۔ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ 7 اکتوبر سے شروع ہوگااورنومبرکے وسط کے بعداختتام پذیرہوگا۔ رپورٹس کےمطابق معروف پاکستانی کرکٹرمیگاایونٹ کےبعد جلد شادی کرلیں گے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی کپتان کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بابر اور ان کے اہل خانہ نے ان …

مزید پڑھیں »

نیماربھی رونالڈوکےنقش قدم پر

Neymar Al Hilal Club

ویب ڈیسک — برازیلین فٹ بال سپراسٹارنیمارنےمبینہ طورپرسعودی کلب الہلال میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دو سال کا معاہدہ ہوگا۔ فرانس کے معروف سپورٹس جریدےنے خبر بریک کرتے ہوئےبتایاکہ نیمارکوالہلال سےدو سیزن کے لیے 160 ملین یورو (175 ملین ڈالر) ملیں گے۔ نیمار کا پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے ساتھ موجودہ معاہدہ 2025 تک کیلئےہے۔ نیمار ہفتے کے روز فرانسیسی لیگ میں پی ایس جی کے سیزن کے آغازمیں شرکت سے محروم رہے اورمبینہ طور پر وہ اکیلے تربیت کررہے تھے۔ کلب نے دعویٰ کیا کہ اس کی وجہ یہ …

مزید پڑھیں »