Waqas

بی جےپی جوائن نہ کرنےکی سزا،گنگولی گئے

Sourav Ganguly removed as BCCI president

ویب ڈیسک — بھارت میں کرکٹ جیساجینٹلمین کھیل بھی انتہاپسندی کےزہرسےآلودہ ہونےلگا۔ جی ہاں ، لیجنڈکرکٹرسارو گنگولی کوبھارتی کرکٹ بورڈکی صدارت سےفارغ کرنےکی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ گنگولی کےحامیوں کاکہناہےکہ انہیں بھارتیہ جنتاپارٹی کوجوائن نہ کرنےکی سزاکےطورپربی سی سی آئی کی صدارت سےہٹایاجارہاہے۔ گنگولی کو ہندوستان کے غیر متنازعہ عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور وہ گزشتہ تین سالوں سے طاقتور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے انچارج ہیں۔ ان کےحوالےسےلوگ توقع کررہےتھےکہ وہ بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر دوسری مدت کیلئےمنتخب ہوجائیں گے،تاہم انہوں نےبی جےپی جوائن کرنےسےانکارکرکےاپنےلئےمشکل کھڑی …

مزید پڑھیں »

شاہین آفریدی فٹ،ٹیم کوجوائن کرنےکیلئےپرجوش

Shaheen Afridi to join team for T20 world cup

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے لیے اچھی خبر۔ شاہین شاہ آفریدی فٹ ہوگئے۔ ورلڈ کپ میں ان ایکشن ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم کےفاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی لندن میں پی سی بی کے ایڈوائزری پینل کی زیرنگرانی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپمیں شرکت کے لیے پندرہ اکتوبر کو برسبین آسٹریلیامیں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔ وہ میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کےسترہ اور انیس اکتوبر کو شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کے لیے دستیاب ہوں گے، جہاں ان کی میچ فٹنس کا جائزہ لیا …

مزید پڑھیں »

کرسٹیانورونالڈوکاایک اورکارنامہ

Christiano Ronaldo

ویب ڈیسک ۔۔ کرسٹیانو رونالڈو کلب فٹ بال میں سات سو گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔ پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونا لڈو  نے کلب فٹبال میں 700 گول مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایورٹن کو دو ایک سے شکست دے دی ۔ایورٹن کے ایلکس نے 5ویں منٹ میں گول کردیا۔ یونائیٹڈ کی طرف سے 15ویں منٹ میں انتونی اور44ویں منٹ میں رونالڈو نے گول کرکےتاریخ رقم کردی۔

مزید پڑھیں »

محمدرضوان کاٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اورکارنامہ

Cricketer Rizwan T20 records

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کے مایہ نازوکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ محمد رضوان نے بنگلہ دیش کے خلاف 78 رنز کیناٹ آئوٹ اننگز کھیلی اورٹی ٹوئنٹی کے مزید ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ محمد رضوان مسلسل دو سال پندرہ سو سے زائد ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔ بابر اعظم نے 2019 اور 2021 ، گیل نے 2012 اور 2015 جبکہ رضوان نے دو ہزار اکیس اور دو ہزار بائیس میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ محمد رضوان نے 58 اننگز میں مجموعی طور پر 2337 رنز بنائے ہیں۔بابر اعظم …

مزید پڑھیں »

ابھی ریٹائرمنٹ کاکوئی ارادہ نہیں ، جوکووچ

Not retiring , Novak Djokovic

ویب ڈیسک ۔۔ راجرفیڈررکی ٹینس سے علیحدگی نے ‘بگ تھری’ کے دیگر دو اراکین کی ریٹائرمنٹ پربھی سوال کھڑےکردئیےہیں لیکن لیکن سربین سٹارنوواک جوکووچ کاکہناہےکہ ابھی وہ خودکواتنابوڑھامحسوس نہیں کرتےکہ ریٹائرمنٹ کااعلان کردیں۔ فیڈررکاریٹائرمنٹ کافیصلہ ایک 41 سالہ نوجوان کی انجری اورفارم کے ساتھ مسلسل جدوجہد کے پیش نظر غیر متوقع نہیں تھا، لیکن جب سوئس لیجنڈ نے کھیل کو جذباتی اندازمیں الوداع کہاتومداحوں اورسابق کھلاڑیوں کی جانب سے اس پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ فیڈررکی ریٹائرمنٹ کےبعدلامحالہ ان کےحریف کھلاڑیوں رافیل نڈال اورجوکووچ کی ریٹائرمنٹ بارےمیں لوگوں نےسوچناشروع کردیاہےجبکہ ٹینس شائقین اورپنڈت اس بات سےپریشان ہیں کہ ایک …

مزید پڑھیں »

بابراعظم پھرچھاگئے،انگلینڈکو10وکٹوں سےشکست

Pak beat England in 2nd ODI

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان نےسیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 200 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے انگلینڈکو10 وکٹوں سے شکست دےکرریکارڈفتح اپنےنام کی۔ کپتان بابراعظم کی سنچری بناکرفارم میں واپسی۔ مہمان انگلش ٹیم کے200رنزکےٹارگٹ کےجواب میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نےبہترین کھیل پیش کرتےہوئے73جبکہ کپتان بابراعظم نے110رنزبناکراپنی ٹیم کی فتح میں سب سےنمایاں کرداراداکیا۔بابرکی اننگزمیں 5چھکےاور11چوکےشامل ہیں۔ بابرکےپارٹنرمحمدرضوان نےناقابل شکست 88رنزبنائے۔ دونوں نےاس میچ میں 197رنزکی شراکت بنائی۔ پاکستان نےپہاڑجیساہدف آخری اوورمیں تین گیندیں قبل ہی حاصل کیا۔ کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں دوسری سینچربنانےوالےپہلےپاکستانی کپتان بن گئے۔ محمدرضوان اوربابراعظم نےایک بارپھرثابت کیاکہ وہ دنیاکی بہترین …

مزید پڑھیں »

شعیب ملک ٹیم میں کیوں نہیں؟چیف سلیکٹرنےوجہ بتادی

Shoaib Malik In Cricket team

ویب ڈیسک ۔۔ سابقہ کرکٹرزکی پرزورفرمائش کےباوجودآل راونڈرشعیب ملک کوٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اورانگلینڈکےخلاف ہوم سیریزکیلئےقومی ٹیم میں سلیکٹ نہیں کیاگیا۔ چیف سلیکٹر مینز کرکٹ ٹیم محمد وسیم نےپاکستان کرکٹ ٹیم میں آل راؤنڈر شعیب ملک کو شامل نہ کرنے کی وجہ بھی بتادی۔ محمد وسیم سے شعیب ملک کو سکواڈ میں شامل نہ کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےبعد ہی شروع ہوگئی تھیں۔ محمد وسیم کےمطابق اس عرصے میں جو کھلاڑی ٹیم میں نظر نہیں آرہے، یہ واضح پیغام ہے …

مزید پڑھیں »

سری لنکاچھٹی بارایشئین چیمپئن،پاکستان ہارگیا

Sri Lanka win Asia Cup

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سری لنکاپاکستان کوہراکرچھٹی بارایشیا کپ کاایشین چیمپئن بن گیا۔ آوٹ آف فارم کپتان بابراعظم فائنل میں بھی دیگرمیچوں کی طرح اچھی کارکردگی دکھانےمیں ناکام رہے۔ محمد رضوان اور افتخار احمد نےلنکن بولرزکےآگےتھوڑی مزاحمت کی لیکن وہ بھی زیادہ دیرکریزپرجمےنہ رہ سکے۔ پاکستانی ٹیم کابراوقت اس وقت شروع ہواجب 5رنزکےاسکورپربابراعظم ایک آسان کیچ پکڑابیٹھےاوراس کےبعداگلی ہی گیند پرآوٹ آف فارم فخر زمان کوئی رن بنائےبغیربولڈ ہوگئے۔ محمد رضوان اور افتخار احمد نے 59 گیندوں پر71 رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی۔93 کے مجموعے پر افتخار احمد آؤٹ ہوئے، انہوں نے …

مزید پڑھیں »

پاکستانی بولرزنےوکٹوں کی بجائےانجریزکی لائن لگادی

Shahnawaz Dhani in Asia Cup

ویب ڈیسک — ایشیاکپ کی ہاٹ فیورٹ ٹیم پاکستان کوبھارت کےخلاف اہم میچ سےقبل بڑادھچکا۔ قومی ٹیم کے تیز گیند باز شاہنواز دھانی سائیڈ سٹرین کی وجہ سےٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اتوار4ستمبرکوروایتی حریف بھارت کےخلاف سپرفورمرحلےکےاانتہائی اہم میچ سےقبل پی سی بی نےشاہنوازدھانی کی انجری کی خبرسناکرپاکستانی شائقین کرکٹ کواداس کردیا نوجوان تیز گیند بازشاہنوازدھانی شارجہ میں ہانگ کانگ کے خلاف کھیل کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ میڈیکل ٹیم دھانی کوکچھ گھنٹےانڈرآبزرویشن رکھنےکےبعد فیصلہ کرے گی کہ آیا پیسر کے اسکین کرائے جائیں گے اور کیا وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں حصہ لے سکتے ہیں؟ چونکہ …

مزید پڑھیں »

دولت مشترکہ کھیل: پاکستان نےسونےاورکانسی کےمیڈل جیت لئے

Pakistan win gold in common wealth games

ویب ڈیسک ۔۔دولت مشترکہ کھیلوں 2022 میں شاہ حسین شاہ نے کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کیلئےپہلا میڈل جیتااوراس کےبعدگوجرانوالہ سےتعلق رکھنےوالےنوح دستگیر بٹ نےویٹ لفٹنگ کےمقابلوں میں طلائی تمغہ جیت کرریکارڈتوڑڈالا۔ برطانوی شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے چھٹے روز دونوں نے پاکستان کے لیے پہلا طلائی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا، 23 سالہ نوجوان نے 4 سال قبل آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں کامن ویلتھ گیمز کے گزشتہ ایڈیشن میں کانسی کا تمغہ جیتا …

مزید پڑھیں »