Monday, 6 April 2026 | Web Desk
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں شامل متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو اماراتی کرکٹ بورڈ نے وطن واپس بلالیاہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کنگز میں شامل ہو یواےای کے دو کھلاڑی خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم وطن واپس بھی روانہ ہوگئےہیں۔ خبروں کی مطابق ، دونوں کھلاڑیوں کو یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ڈی 50 میں شرکت کیلئےواپس بلایاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو یواےای کےڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت کےبعدواپس کراچی کنگز جوائن کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ یادرہےکہ کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے۔
آسٹریلوی کرکٹرنےآئی پی ایل کیوں چھوڑی؟
کچھ لوگ اس خبرپریہ تبصرہ بھی کررہےہیں کہ متحدہ عرب امارات نےقرض واپس لینےکےبعداپنےکھلاڑی بھی واپس مانگ لئے۔ واضح رہےکہ قرض واپس مانگنےپرپاکستان اوریواےای کےتعلقات کےحوالےسےسوشل میڈیاپرطرح طرح کےتبصرےہورہےتھے۔ تاہم دفترخارجہ نےہرقسم کی قیاس آرائیوں کی سختی سےتردیدکرتےہوئےپاک یواےای برادرانہ تعلقات کااعادہ کیااوراعتراف کیاکہ پاکستان کی معاشی بہتری میں یواےای کےکردارکوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ قرض کی واپسی پہلےسےطےشدہ پروگرام کےمطابق باہمی رضامندی سےکی گئی۔