Home / سرکاایک بڑاباب بندہوگیا

سرکاایک بڑاباب بندہوگیا

Legend Indian singer Asha Bhoslay dies at 92

Sunday, 12 April 2026 | Web Desk

اپنی خوبصورت آوازاورسروں سےکروڑوں دلوں پرراج کرنےوالی بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آ شا بھوسلے92 برس کی عمرمیں خالق حقیقی سےجاملیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آشابھوسلےکو ہفتے کے روز طبیعت بگڑنےپر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہیں سینےمیں انفیکشن کےسبب اسپتال لایاگیاتھا۔ انتقال سےپہلےاداکارہ کےمتعدداعضاکام کرناچھوڑچکےتھے۔

لیجنڈ گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلےنےبتایاکہ آشا بھوسلےکی آخری رسومات پیرکی شام اداکی جائیں گی۔ آشابھوسلےکےاسپتال داخل ہونےکی خبران کی پوتی زنائی بھوسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی تھی۔

آشا بھوسلے نے بالی وڈ میں درجنوں ہٹ گانے گائےجبکہ گلوکارہ کو 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2008میں پدم وبھوشن جو بھارت کا دوسرا سب سے بڑا شہری ایوارڈ ہے سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ آشابھوسلےلیجنڈبھارتی گلوکارہ لتنامنگیشکرکی چھوٹی بہن تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

tiktoker aleena amir video

نازیباویڈیو، ٹک ٹاکرعلینہ عامرکابیان

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر نےخودسےمنسوب ایک نازیبا …