Home / امریکانےآبنائےہرمزکی ناکہ بندی شروع کردی

امریکانےآبنائےہرمزکی ناکہ بندی شروع کردی

US Navy warships on patrol in the Strait of Hormuz after announcing a blockade of all Iranian ports

Monday, 13 April 2026 | Web Desk

امریکی بحریہ نےایران کےسمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی ۔ عرب میڈیاکی خبرکےمطابق امریکی سینٹ کام نےپاکستانی وقت کےمطابق آج شام 7بجےسےایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کااعلان کیاتھا۔

امریکی سینٹ کام کےمطابق خلیج عرب وخلیج عمان میں ایرانی بندرگاہوں سےآنےاورجانےوالےجہازوں کوروکاجائےگا اورایران کوتیل کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔ ناکہ بندی کااطلاق تمام ممالک کےجہازوں پرہوگا۔

امریکی صدرٹرمپ نےایرانی کی جانب سےآبنائےہرمزسےگزرنےوالےجہازوں سےمحصول لینےکوبھتہ خوری قراردیتےہوئےاس کی مذمت کی اورکہاکہ جوبھی جہازایران کومحصول اداکرےگااسےامریکی بحریہ روکےگی ۔ امریکی صدرٹرمپ نےدیگرملکوں سےبھی اپیل کی تھی کہ وہ آبنائےہرمزکی ناکہ بندی میں امریکاکاساتھ دیں۔

روس ، برطانیہ اورچین سمیت کچھ دیگربڑےملکوں نےآبنائےہرمزکی ناکہ بندی کی مخالفت کرتےہوئےاس میں امریکاکےساتھ تعاون سےمعذرت کرلی ہے۔

آبنائےہرمزآخراتنی اہم کیوں ہے؟

ادھرامریکی صدرٹرمپ کاکہناہےناکہ بندی کےقریب آنےوالےکسی بھی جہازکوتباہ کردیاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

South Korean President Lee Jae-myung diplomatic row with Israel over Holocaust comparison remarks

جنوبی کوریانےاسرائیل کی دکھتی رگ چھیڑدی

Web DeskApril 14, 2026 جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ نےغزہ میں اسرائیلی بربریت …