Home / آسٹریلوی کرکٹرنےآئی پی ایل چھوڑنےکی وجہ بتادی

آسٹریلوی کرکٹرنےآئی پی ایل چھوڑنےکی وجہ بتادی

Australian leg-spinner Adam Zampa speaks to media about leaving IPL to join Pakistan Super League

Wednesday, 1 April 2026 | 2026

معروف آسٹریلوی لیگ سپنرایڈم زمپانےآئی پی ایل چھوڑکرپی ایس ایل جوائن کرنےکی وجہ بتادی۔

ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کےساتھ بات چیت میں ایڈم زمپاکاآئی پی ایل چھوڑنے کے حوالے سے کہناتھاکہ بھارتی کرکٹ لیگ کافی زیادہ تھکادینےوالی ہے اورسچ کہوں تو وہاں مجھے میری قابلیت کےمطابق معاوضہ بھی نہیں مل رہا تھا، اس لیے میں نےپی ایس ایل کوآئی پی ایل پرترجیح دی۔

زمپا نےمزید کہا کہ آئی پی ایل چھوڑنے کے بعدمیں نے کرکٹ سے وقفہ لینے کا سوچا لیکن اچانک پی ایس ایل کھیلنے کا موقع ملا تومیں انکارنہیں کرسکااورآج میں اس ایونٹ کوانجوائے کر رہا ہوں۔

حال ہی میں کراچی کنگز کا حصہ بننے والے ایڈم زمپا نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی سے متاثر شائقین کومتاثرکیا اور پی ایس ایل کے معیار کو بھی سراہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

France grabs top position in FIFA's fresh ranking

فرانس ایک بارپھرپہلےنمبرپرآگیا

Thursday, 2 April 2026 | Web Desk فیفا ورلڈ رینکنگ میں فرانس نےایک بار پھر …