Monday, 31 March 2026 | 2026
🔹 فخر زمان پر فرد جرم عائد
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں لیول تھری جرم عائد کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فخر زمان نے پی ایس ایل کے پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کی، جو گیند کی حالت خراب کرنے سے متعلق ہے۔
میچ ریفری روشن ماہنامہ نے اس معاملے کی سماعت کی، تاہم فخر زمان نے الزام سے انکار کیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔
🔹 حسن علی پر جرمانہ
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
انہوں نے 19ویں اوور میں حسیب اللہ کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر مناسب رویہ اختیار کیا، جس پر میچ ریفری نے انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا۔
🔹 سکیورٹی حصار توڑنے کا معاملہ
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر سکندر رضا پر سکیورٹی حصار توڑنے کا الزام سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑی اپنے مہمانوں کو سکیورٹی روکنے کے باوجود ہوٹل روم میں لے گئے، جہاں وہ رات گئے تک موجود رہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے اس معاملے پر پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کو خط لکھ کر کارروائی کی درخواست کی ہے۔
🔹 وزیراعظم شہبازشریف رحم کریں: فرنچائزمالکان
پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اسٹیڈیم میں شائقین کو داخلے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔
لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نےکہا
“فینز کے بغیرپی ایس ایل ادھورا ہے”
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جائے۔
🔹 وہاب ریاض آؤٹ، سہیل تنویر اِن
سابق فاسٹ بولر سہیل تنویرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےنئےبولنگ کوچ مقرر۔
وہاب ریاض کا این او سی منسوخ ہونے کے بعد انہیں ٹیم سے علیحدہ کر دیا گیا، جبکہ سہیل تنویر 31 مارچ کو اسکواڈ جوائن کریں گے۔
پی ایس ایل 2026، مکمل شیڈول، میچزاوروینیوز
🔹 پشاور زلمی کا منفرد ریکارڈ
پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے راولپنڈی کے خلاف ایک منفرد عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
پشاور زلمی بغیر کسی بیٹر کی ففٹی کے سب سے بڑا ہدف (215+) حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔
ٹیم نے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 218 رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کی۔