ویب ڈیسک ۔۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہونےوالےفاسٹ بولراحسان اللہ نےزندگی کی نئی اننگزکاآغازکردیا۔ وہ شادی کےبندھن میں بندھنےوالےگرین شرٹس کےتازہ ترین سٹاربن گئےہیں۔ نکاح کی تقریب کی ویڈیوبھی سوشل میڈیاپرگردش کررہی ہے۔ نکاح کےموقع پراحسان اللہ سفیدشلوارقمیض اورہلکےگرےرنگ کی واسکٹ پہنےکافی خوش دکھائی دےرہےہیں۔ احسان اللہ خان قومی ٹیم کےابھرتےہوئےستاروں میں سےایک ہیں جن کی تیزگیندوں کےسب معترف دکھائی دیتےہیں۔ 20سالہ احسان اللہ کومٹہ ایکسپریس کےنام سےبھی یادکیاجاتاہے۔ وہ بیٹرصائم ایوب کےہمراہ دسمبر۲۰۲۲میں قومی ٹیم کےلئےسلیکٹ ہوئے۔ ایک بارمیڈیاسےبات کرتےہوئےاحسان اللہ نےکہاتھاکہ وقاریونس نےان کی صلاحیتیں نکھارنےکیلئےبہت کام کیاہے۔
مزید پڑھیں »ڈچ ہاکی کوچ تنخواہ نہ ملنےپرسراپااحتجاج
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ہاکی شدیدمالی مسائل کاشکار۔ قومی ہاکی ٹیم کےغیرملکی کوچ نےتنخواہ کی عدم ادائیگی پرقانونی جنگ لڑنےکااعلان کردیا۔ قومی ہاکی ٹیم کےسابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین نےچندروزپہلےایک سال کامعاوضہ نہ دئیےجانےپراپنےعہدےسےاستعفیٰ دےدیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ واجبات کے حصول کے لیے جو کر سکتا ہوں کروں گا،قانونی چارہ جوئی کیلئےوکلاسےمشاورت کروں گا۔ذرائع کے مطابق سیگفریڈ ایکمین انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے بھی اس بارےمیں بات کریں گے۔ یادرہےکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے2026 تک سیگفریڈ ایکمین کی خدمات حاصل کی تھیں اورانہیں معاوضے کی ادائیگی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کرنی تھی لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن اورپاکستان اسپورٹس بورڈمیں تنازع …
مزید پڑھیں »پاکستان نےاہم میدان میں بھارت کومات دےدی
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان نےکرکٹ کےاہم میدان میں بھارت کومات دےدی۔ جی ہاں،نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اپ ڈیٹ شدہ ون ڈے رینکنگ کےمطابق پاکستان پوائنٹس ٹیبل کی دوڑمیں بھارت سے آگے نکل گیا۔ یادرہےکہ پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان ہونےوالی حالیہ ون ڈےمیچوں کی سیریزسےپہلےپاکستان کی رینکنگ پانچویں تھی۔ تاہم سیریزمیں کیویزکےخلاف پانچ میچوں میں سےچارجیتنےکےبعدپاکستان نےآئی سی سی ون ڈےرینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بدقسمتی سےپانچواں ون ڈے ہارنے کے بعد قومی ٹیم پہلےنمبرسےلڑھک کرتیسرےنمبرپرآگئی۔ اس طرح آئی سی سی ون ڈےرینکنگ میں آسٹریلیا کاپہلا،بھارت کادوسرااورپاکستان کا تیسرا نمبر تھا۔لیکن یہ رینکنگ اب سالانہ اپ ڈیٹ کےبعد …
مزید پڑھیں »بابراعظم کوہلی سےبڑےکھلاڑی،ثابت ہوگیا
ویب ڈیسک ۔۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے کھیل کاموازنہ اس وقت سےکیاجارہاہے،جب سےپاکستانی کپتان نے ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست ہندوستانی بلے بازوں کے دیرینہ راج کا خاتمہ کیا ہے۔ اگرچہ ہندوستانی اسٹار نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کا آغاز بابر اعظم سے تقریباً سات سال پہلے کیا ، لیکن آل فارمیٹ کے کپتان نے بیٹنگ کے متعدد ریکارڈ اپنے نام کرکے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔تاہم، دونوں اسٹار بلے بازوں کو موجودہ دور میں تمام فارمیٹس میں بہترین سمجھا جاتا ہے کیونکہ ان کی مہارت اور رنز بنانے میں مستقل مزاجی اور تینوں فارمیٹس میں بہترین …
مزید پڑھیں »باکسرعامرخان کوشرمندگی کاسامنا
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان پرہرقسم کی کھیلوں میں شرکت پر2سال کی پابندی عائدکردی گئی۔ برطانوی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نےممنوعہ موادکےاستعمال کاالزام ثابت ہونےپرسابق لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپیئن عامر خان کےخلاف پابندی کافیصلہ سنایا۔ 36سالہ عامرخان نےفروری 2022 میں مانچسٹر میں کیل بروک سےہارنےکے بعدانابولک ایجنٹ اوسٹارائن کےاستعمال کےباعث مثبت نتیجہ دکھایا۔ اوسٹارائن ایسی دوا ہے جوممنوعہ ٹیسٹوسٹیرون سے ملتے جلتے اثرات رکھتی ہے۔ عامرخان جوپچھلےسال اپنی ریٹائرمنٹ کااعلان کرچکےہیں کہتےہیں وہ ڈوپنگ ایجنسی کافیصلہ قبول کرتےہیں لیکن انہوں نےجان بوجھ کویہ دوااستعمال نہیں کی۔ عامرخان نے2004میں صرف 17سال کی عمرمیں اولمپک میں سلورمیڈل جیتاجس کےبعدوہ پاکستان اوربرطانیہ …
مزید پڑھیں »فرانس میں افطاربریک پرپابندی ۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ سیکولرازم اورمذہبی آزادی کادعویداردنیاکاترقی یافتہ یورپی ملک فرانس کچھ عرصےسےاسلام مخالف اقدامات کی وجہ سےمسلمانوں کی تنقیدکاسامناکررہاہے۔ ایساہی اسلام مخالف اقدام جوحال ہی میں کیاگیاہےوہ یہ ہےکہ آئندہ سےرمضان المبارک میں ہونےوالےفٹ بال میچوں کےدوران مسلمان کھلاڑیوں کےافطارکیلئےمیچ نہیں روکاجائےگا۔ اس حوالےسےفرانس کی فٹ بال فیڈریشن نےریفریزکوہدایات جاری کردی ہیں۔ فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن نےیہ اقدام اس لئےاٹھایاہےکیونکہ اس کےنوٹس میں یہ بات لائی گئی تھی کہ میچوں کےدوران افطارکاوقفہ کرنےسےکھیل میں خلل پڑرہاہے۔ فیڈریشن کے فیڈرل ریفری کمیشن کے سربراہ ایرک بورگھینی کہتےہیں ہرچیزکاایک وقت ہوتا ہے،کھیل کودکااپناوقت ہے جبکہ مذہب پرعمل کرنےکابھی وقت ہوتا ہے۔ …
مزید پڑھیں »شاداب خان کی چھٹی پرغور
ویب ڈیسک ۔۔ افغانستان کے خلاف شارجہ میں ہونےوالی حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریزہارنےشاداب خان کوقومی ٹیم میں نائب کپتانی کےعہدےسےفارغ کئےجانےکےخبریں زورپکڑگئیں۔ یادرہےکہ شارجہ میں ہونےوالی پاک افغان سیریزمیں قومی ٹیم کی کپتانی شاداب خان کودی گئی تھی کیونکہ پی سی بی نےاس سیریزمیں بابراعظم سمیت ٹیم کےدیگرسینئرکھلاڑیوں کوآرام دیاتھا۔ تین میچوں کی یہ سیریزافغانستان نے2ایک سےاپنےنام کی اوریوں تاریخ میں پہلی بارافغان ٹیم نےپاکستان کوکسی سیریزمیں شکست دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈاس سیریزکےبعدشاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹانے پر غور کررہا ہے۔ اس کےعلاوہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں شاداب کی جگہ نوجوان اسامہ …
مزید پڑھیں »نجمی سیٹھی کابھارت کوتگڑاجواب
ویب ڈیسک ۔۔ جیسےکوتیسا۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےسربراہ نجم سیٹھی کہتےہیں بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیوں بھارت جائیں؟ایشیا کپ کےپاک بھارت میچوں کیلئےنیوٹرل وینیوکی تجویز دی ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیاسےبات کرتےہوئےنجم سیٹھی نے کہا کہ ایشا کپ کیلئے مقام کے تعین پر بات جاری ہے، بھارت کا کہناہےایشیا کپ نیوٹرل مقام پر ہونا چاہئےلیکن ہم کہتےہیں کہ اگر آپ نہیں آئیں گے تو ہم کیسے بھارت جائیں ؟بھارت کیلئےیہ سیاسی مسئلہ ہے تو ہمارےلئےبھی یہ سیاسی مسئلہ ہی ہے۔ نجم سیٹھی کےمطابق ہم نے بھارت سےکہاہےکہ پاکستان اپنے میچ پاکستان میں کھیلے …
مزید پڑھیں »احسان اللہ نےشعیب اخترکی یادتازہ کردی
ویب ڈیسک ۔۔ یوں توشارجہ میں کھیلی جانےوالی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز2صفرسےافغانستان کےنام رہی لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نےبھی کچھ ایساکیاجوافغانوں کوہمیشہ یادرہےگا۔۔ شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی پیسراحسان اللہ کی خطرناک گیندوں کےآگےڈھیرہوگئے۔ احسان اللہ کےایک تیزباونسرکےباعث گیندافغان بیٹرنجیب اللہ زادران کےہیلمٹ کےاندرسےچہرےکےنچلےحصےپرلگی۔۔نجیب اللہ کےچہرےسےخون بہنےلگااورانہیں کریزچھوڑکرپویلین واپس جاناپڑا۔احسان اللہ کی خطرناک گیندوں نےشائقین کرکٹ کوراولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترکی یاددلادی۔یادرہےکہ شعیب اخترنےاپنی بجلی جیسی گیندوں سے برائن لارا، گیری کرسٹن سمیت کئی کھلاڑیوں کو زخمی کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین دونوں پیسرز کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہے۔ سپورٹس مین سپرٹ کامظاہرہ …
مزید پڑھیں »جنگ کھیل کےمیدان میں پہنچ گئی ۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ جنگیں کھیل کےمیدانوں کوبھی متاثرکرنےلگیں۔ جی ہاں اس بات کاعملی مظاہرہ اس وقت دیکھنےکوملاجب میامی اوپن ٹینس کے دوران یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک نے روسی حریف اناستاسیا پاٹاپووا کے ساتھ مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ روسی کھلاڑی نےاس میچ میں یوکرینی پلئیر کو 1-6 اور 3-6 سےہرایا۔ بعدمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کوسٹیوک کاکہناتھاکہ ہمارا ہر کھلاڑی اس وقت ذہنی پریشانی کا شکارہے۔ یہ بات بھی قابل ذکرہےکہ اناستاسیا کو روسی فٹبال کلب اسپارٹک ماسکو کی شرٹ پہننے پرورلڈ ٹینس باڈی کی جانب سے تنبیہ کاسامنا کرناپڑا تھا۔
مزید پڑھیں »