Khurram Aslam

معذوری کےباوجوداہلکاروں نےگاڑی سےگھسیٹ کانکالا

Disabled woman Alia Rahman recounts violent Minneapolis detention.

Saturday, 17 January 2026 | Web Desk امریکی ریاست منیسوٹاکےشہرمنیاپولس میں منگل کےروزامیگریشن اہلکاروں نےجس خاتون کوگھسیٹ کرگاڑی سےباہرنکالاان کابیان اورشناخت سامنےآگئے۔ سافٹ ویئرایکسپرٹ عالیہ رحمان کاتعلق بنگلادیش سےہےاوروہ معذورہیں ۔ عالیہ نےتشددکےواقعہ کےبعدبتایاکہ انہوں نےفیڈرل ایجنٹس کواپنی معذوری کےبارےمیں بتایا،اس کےباوجودانہیں گھسیٹ کرباہرنکالااوربدترین سلوک کانشانہ بنایاگیا۔ عالیہ رحمان کامزیدکہناتھاکہ وہ خوش قسمت ہیں کہ زندہ بچ گئیں کیونکہ ان کےسامنےچندروزپہلی انہی اہلکاروں کےہاتھوں رینی نکول نامی خاتون کےقتل کاواقعہ تھا۔عالیہ کےمطابق یہی وجہ ہےکہ انہوں نےاہلکاروں کی مین ہینڈلنگ کےباوجودکوئی مزاحمت نہیں کی ۔ عالیہ نےبتایاکہ انہوں نےدوران حراست طبی معائنےکی درخواست کی لیکن ایسانہیں کیاگیا ۔ حراستی مرکزمیں …

مزید پڑھیں »

ایران امریکی اڈوں اورتنصیبات کونشانہ بنائےگا

Iran reaction on Trump threats

Thursday, 15 January 2026 | Web Desk ایران پرحملہ ہواتوجواب میں ایران مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈّوں اور تنصیبات کو نشانہ بنائےگا۔ امریکی صدرکی جانب سےایران پرحملےسےمتعلق بیان پرایران کاردعمل سامنےآگیا ۔ ایران نےسعودی عرب ، قطر، یواےای، ترکیہ اورمشرق وسطیٰ کےدیگرملکوں کوبھی مطلع کردیاکہ ایران پرحملےکی صورت میں ان ملکوں میں موجودامریکی اڈوں کونشانہ بنایاجائےگا۔ ایرانی حکام نے مشرق وسطیٰ کے ان ملکوں سےدرخواست کی ہےکہ اپنےاڈوں کوایران پرحملےکیلئےاستعمال نہ ہونےدے۔ایران کا یہ ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہوسکےتووہ سرکاری اداروں پر قبضہ کرلیں۔امریکی صدریہ …

مزید پڑھیں »

صدرٹرمپ کےعبرتناک انجام کی پیشگوئی

Trump threatens Iran

Tuesday, 13 January 2026 | Web Desk ایران کےسپریم لیڈرآیت اللّٰہ خامنہ ای نےامریکی صدرٹرمپ کےعبرتناک انجام کی پیشگوئی کردی۔ سوشل میڈیا پرجاری بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نےکہاٹرمپ کومخاطب کرتےہوئےکہا،غرورمیں ڈوبا ایک شخص پوری دنیاکےفیصلےکررہا ہے۔ فرعون، نمرود اوررضا شاہ کےساتھ جوہواوہی ٹرمپ کےساتھ ہوگا۔خامنہ ای کاکہناتھا لوگوں یہ نہیں بھولناچاہیےکہ اقتدارکےعروج پرطاقتورترین حکمرانوں کےساتھ کیا ہوا۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہےکہ امریکااوراسرائیل کھلم کھلاایران میں جاری مظاہروں کی حمایت کااعلان کررہےہیں ۔ امریکی صدرٹرمپ توبارہایہ دھمکی آمیزبیان بھی دےچکےہیں کہ ایران میں مظاہرین کوقتل کیاگیاتوامریکاایران کوسخت جواب دےگا۔ اسرائیل کاایرانی مظاہرین کی حمایت کااعلان گزشتہ روزیہ …

مزید پڑھیں »

ایران میں فسادات کےپیچھےامریکااوراسرائیل ہیں: ایرانی صدر

Irani president address the nation

Monday, 12 January 2026 | Web Desk ایرانی صدر مسعود پزشکیان کہتےہیں ایران میں فسادات کےپیچھےامریکااوراسرائیل کاہاتھ ہے۔ دونوں ملک اپنے مذموم مقاصد کیلئے ایران میں مظاہرےکروارہے ہیں۔ ایرانی قوم سےخطاب کرتےہوئےمسعود پزیشکیان نےعوام سےاپیل کی کہ وہ فسادیوں کےخلاف حکومت کاساتھ دیں ، فسادیوں کوانتشارپھیلانےکی ہرگزاجازت نہ دیں ۔ عوام یقین رکھیں کہ ان کی حکومت ان کی مشکلات کم کرنےکیلئےہرممکن کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نےکہاامریکا اور اسرائیل ایران میں افراتفری اور بےامنی پھیلانا چاہتے ہیں ، ایرانی عوام فسادیوں اوردہشت گردوں سےخود کو دور رکھیں۔ ایرانی صدرنےعوام کی زندگیوں میں بہتری لانےکیلئےہرممکن کوشش کرنےکاوعدہ کیااورتمام مکاتب فکرکوفسادیوں کےخلاف …

مزید پڑھیں »

اسرائیل کاایرانی مظاہرین کی حمایت کااعلان

Israel supports Iranian protests

Monday, 12 January 2026 | Web Desk امریکاکےبعداسرائیل نےبھی ایرانی مظاہرین کی حمایت کااعلان کرتےہوئےان کی کامیابی کیلئےنیک خواہشات کااظہارکردیا۔ اسرائیل وزیرخارجہ گیدون سارکہتےہیں ہمارامسئلہ ایرانی حکومت کےساتھ ہے،ایرانی عوام آزادی کے مستحق ہیں، ہماری اُن سے کوئی دشمنی نہیں۔ ایرانی حکومت ہماراہی نہیں بلکہ علاقائی اوربین الاقوامی مسئلہ ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہواس سےپہلےکہہ چکےہیں کہ اسرائیل ایرانیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتا ہے،مظاہروں میں معصوم شہریوں کاقتل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ کابینہ سےخطاب میں نیتن یاہوکاکہناتھا،امید ہے کہ ایرانی قوم جلد جبر و ظلم سے آزاد ہوجائے گی، وہ دن آئے گا تو اسرائیل …

مزید پڑھیں »

ٹرمپ نےدنیابھرکودھمکی دےڈالی

Donald Trump's threatening statement

Saturday, 10 January 2026 | Web Desk امریکی یاکسی عالمی قانون کونہیں مانتا، جس ملک پرچاہوں اپنی فوج کوحملےکاحکم دےسکتاہوں ۔۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےدنیابھرکیلئےخطرےکی گھنٹی بجادی ۔۔ فاکس نیوزکوانٹرویودیتےہوئےایران کوکھلم کھلادھمکیاں دیں ۔ بولےایران میں مظاہرین کوقتل کیاگیاتو بڑاسخت حملہ کریں گے ۔۔ ایرانی حکام کوبتادیا کہ ماضی کی طرح حکومت مخالف مظاہروں میں شریک عوام کوقتل کیاگیاتوامریکاسخت جوابی کارروائی کرےگا ۔ ہرموت کاذمہ دارکسی ایک فریق کونہیں سمجھتےلیکن ایران کوسختی سےخبردارکردیاکہ ماضی کی طرح لوگوں کوقتل کیاتواس کی بھاری قیمت چکاناہوگی۔ نیویارک ٹائمز کوانٹرویو میں ٹرمپ کاکہناتھاعالمی قونین ان کے فوجی اورسیاسی فیصلوں کو نہیں روک سکتے۔ انکی طاقت صرف …

مزید پڑھیں »

ایلون مسک کےجڑواں بچوں کےحیران کن نام

elon musk twin kids names

Saturday, 10 January 2026 | Web Desk ٹیسلاکےبانی اوردنیاکےامیرترین شخص ایلون مسک کوکون نہیں جانتالیکن یہ بات حیران کن ہےکہ وہ اپنی فیملی کومیڈیاکےسامنےلاناپسند نہیں کرتے ۔۔ ایلون مسک کی اس عادت سےباخبرلوگ سوشل میڈیاپرایک تصویردیکھ کرحیران رہ گئےجس میں ایلون مسک اپنےدوجڑواں بچوں کےساتھ دکھائی دےرہےہیں ۔۔ یہ تصویرسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پرشیئرکی گئی، جس میں بچوں کاچہرہ مخفی رکھاگیا۔ حیران کن طورپران جڑواں بچوں میں سے بیٹے کا نام اسٹرائیڈر سیکھر اور بیٹی کا نام کومیٹ ایزور ہے۔ ایلون مسک اپنے بیٹے اسٹرائیڈ سیکھر کے نام کی وجہ بھارت میں ایک انٹرویو میں بتاچکے ہیں۔ ایلون مسک …

مزید پڑھیں »

میئرلندن کیلئےمسلمان خاتون میدان میں

Laila Cunningham, London Mayor election

Friday, 09 January 2026 | Web Desk نیویارک کی طرح لندن کےمیئرکےالیکشن پربھی دنیابھرکی نظریں ٹکی ہوتی ہیں ۔ نیویارک کےمیئرکاالیکشن توہوچکالیکن لندن کااگلامیئرکون ہوگا، اس حوالےسےابھی سےسیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں ۔ میئرلندن کی اہمیت کااندازہ اس بات سےبخوبی لگایاجاسکتاہےکہ لندن میں میئرکاالیکشن 2028میں ہوناہےلیکن لندن کےاگلےمیئرکیلئےپیشگوئیاں ابھی سےشروع ہوگئی ہیں ۔ ریفارم یوکےنامی سیاسی جماعت نےابھی سےاپنےامیدوارکےنام کااعلان کردیاہے ۔ پارٹی رہنمانے اعلان کیا کہ میئرلندن کے آئندہ الیکشن میں ان کی جماعت کی امیدوار لیلیٰ کیننگھم ہوں گی۔ لیلی کیننگھم کی نامزدگی کےپیشگی اعلان کامقصدحال ہی میں ہونےوالےمقامی انتخابات اورپارٹی الیکشن میں انھیں متحرک کرناہے۔ یہاں یہ …

مزید پڑھیں »

امریکی آپریشن میں کتنےلوگ مارےگئے؟

US operation in Venezuela

Thursday, 08 January 2026 | Web Desk وینزویلاکےصدرنکولس مادوروکی گرفتاری کیلئےکی گئی امریکی فوجی کارروائی میں کیوبا اوروینزویلاکے55 فوجی اہلکارہلاک ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا اور وینزویلا نےجانی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ کیوبانےاپنے 32 اہلکاروں کے نام جاری کیےہیں جبکہ وینزویلا کی فوج نے بھی اپنے 23 اہلکاروں کے ناموں کی فہرست شائع کی ہے۔ کیوبا ڈیبیٹ میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونےوالے 21 اہلکار وزارت داخلہ کے تھے، جن میں 3 اعلیٰ افسران (دو کرنل اور ایک لیفٹیننٹ کرنل) شامل تھے، دیگرانقلابی مسلح افواج کے ارکان تھے، جن میں زیادہ …

مزید پڑھیں »

اغواکرکےلایاگیا: مادوروکاامریکی جج سےمکالمہ

Venezuela President indicted in US court

Tuesday, 06 January 2025 | Web Desk نیویارک کی فیڈرل کورٹ نےپیرکےروزوینزویلا کے صدر نکولس مادوروپردہشت گردی اورنارکوٹیررازم کےالزامات کےتحت فردجرم عائدکردی ۔ مادورو نے امریکی عدالت میں صحت جرم سےانکارکرتےہوئےکہاکہ میں ایک اچھا انسان ہوں، مجھے اغواکرکےیہاں لایاگیا ہے۔ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک کےحراستی مرکزبروکلن سےبذریعہ ہیلی کاپٹر مین ہیٹن کی وفاقی عدالت لایا گیا،جہاں سے انہیں ایک بکتر بند گاڑی میں عدالت منتقل کیا گیا۔ میڈیاکےذریعےسامنےآنی والی تصاویراورویڈیوزکےمطابق،مادورو کو قیدیوں کا یونیفارم پہنائےاورہتھکڑیوں میں جکڑکرعدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالتی کارروائی کو ہسپانوی زبان میں سمجھنے کے لیے انہوں نے ہیڈفون بھی پہن رکھے تھے۔ …

مزید پڑھیں »