Home / امریکی بحری بیڑامشرق وسطیٰ پہنچ گیا

امریکی بحری بیڑامشرق وسطیٰ پہنچ گیا

USS Abraham Lincoln deployed in Middle East

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk

آنےوالےدنوں میں امریکااورایران میں کشیدگی بڑھنےکاامکان ۔ امریکی سینٹرل کمانڈکےبیان کےمطابق،امریکی بحریہ کایوایس ایس ابراہم لنکن ائیرکرافٹ کیریئراوراس کے ساتھ موجود دیگرجنگی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیاہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ایران کےمختلف شہروں میں مہنگائی کےخلاف بڑےپیمانےپرمظاہرےہوئے، ان مظاہروں میں سیکڑوں لوگوں کی موت ہوگئی ۔ ان مظاہروں کےدوران امریکااورایران میں سخت کشیدگی پیداہوگئی اورامریکی صدرٹرمپ نےیہ واضح بیان دیاکہ ایران میں مظاہرین کوقتل کرنےکاسلسلہ بندنہ ہواتوامریکاایران پرسخت حملہ کرےگا۔

ایران میں حکومت مخالف مظاہرےتوکب کےتھم چکےلیکن مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری بیڑےکی تعیناتی کوماہرین آنےوالےدنوں میں کسی بڑےخطرےکی نشانی قراردےرہےہیں۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ بحری بیڑا’علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیےمشرقِ وسطیٰ میں تعینات کیاگیاہے‘۔

پاکستان غزہ بورڈآف پیس کارکن بن گیا

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کہتےہیں اس طرح کےجنگی جہازکی آمدایران کی حفاظت کےعزم کوکمزورنہیں کرسکتی ۔ ایران ’اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے‘۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …