Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk
بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” طےپاگئی ۔
بھارت اوریورپی یونین کےتجارتی تعلقات کونئی بلندیوں پرلےجانےوالی اس ڈیل کےتحت یورپی برآمدات کے تقریباً 97 فیصد پر ٹیرف کم یا ختم کر دیے جائیں گے، جس سے سالانہ 4 ارب یورو تک ڈیوٹی کی بچت ہوگی۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اوریورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کےدرمیان نئی دہلی میں ہونےوالی ملاقات میں یہ معاہدہ طےپایاجسے’مدر آف آل ڈیلز’ قراردیاگیا۔
نریندرمودی نے کہا کہ یہ معاہدہ بھارت کےایک ارب 40 کروڑعوام اور یورپی یونین کے کروڑوں لوگوں کیلئےترقی کےانگنت مواقع پیدا کرے گا۔
یورپی حکام کاکہناہےیہ اب تک بھارت کا سب سے جامع اور وسیع تجارتی معاہدہ ہے جس سے یورپ کے زرعی، آٹو موبائل اورخدمات کے اہم شعبوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ غیرملکی میڈیاکےمطابق معاہدےمیں سکیورٹی شراکت داری بھی شامل ہے جس سے دفاعی کمپنیوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
پاکستان ڈیجیٹل انقلاب کی جانب ایک قدم اورآگے
معاہدے سے بھارت کے ٹیکسٹائل، قیمتی پتھروں اور زیورات، چمڑے کی مصنوعات اور خدمات کے شعبے کو بھی فروغ ملنےکی توقع ہے۔ خبروں کےمطابق قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد آئندہ 5 سے 6 ماہ کے اندر معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہوسکتے ہیں۔