Home / مریم نوازکےساتھ فوٹوکیوں نہیں؟ صفدرکاجواب آگیا

مریم نوازکےساتھ فوٹوکیوں نہیں؟ صفدرکاجواب آگیا

Captain safdar Maryam Nawaz picture

Wednesday, 28 January 2026 | Web Desk

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نےاپنے بیٹےجنیدصفدر کی شادی میں اہلیہ کے ساتھ تصاویر نہ ہونےپرسوشل میڈیاپرہونےوالی چہ مگوئیوں پربالاخرخاموشی توڑدی۔

ناقدین کوجواب دیتےہوئےانہوں نے کہا ‘آپ کا دل چاہتاہے تو میں آج ہی جاکر سی ایم کے ساتھ تصویربنواکربھیج دوں گا’۔ ‘تصویروں کی بات نہیں ہوتی، دل جُڑے ہونے چاہئیں، ہمارا دل بہت زیادہ جُڑا ہوا ہے، وہاں دھڑکتاہے تو پمپنگ یہاں ہوتی ہے، یہاں دھڑکتا ہے تو پمپنگ وہاں ہوتی ہے’۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا’جن لوگوں نے بیٹے کی شادی پر تنقید کی، میں ان کے لیے دعا کروں گا کہ اللہ ان کے گھر بھی خوشیاں لائے، ناقدین اورمبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔

کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کےسوشل میڈیاپرخوب چرچےہوئے۔ تقریب کی زیادہ ترتصاویرمیں مریم نوازدکھائی دیں جبکہ کیپٹن صفدرکوشایدہی کسی نےدیکھاہو۔

سوشل میڈیاپرصارفین نےمریم نوازکی شوہرکےہمراہ تصویرنہ ہونےپرسوالات اٹھائےتھے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …