Thursday, 15 January 2026 | Web Desk
پاکستان کاڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم قدم ۔ وفاقی حکومت اورورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت کیلئےمفاہمتی یادداشت پردستخط ہوگئے۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
وزیراعظم سےورلڈ لبرٹی فنانشل امریکاکے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر زچری وٹکوف کی قیادت میں ملاقات بھی کی۔ وزیراعظم نے وفد کو ڈیجیٹل پاکستان کے وژن سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، شفافیت اورعوامی رسائی حکومت کی ترجیح ہے، ڈیجیٹل ادائیگیاں اور مالیاتی جدت ڈیجیٹل معیشت کا اہم حصہ ہیں۔
شہباز شریف نےکہا،پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی منڈیوں میں بڑھتی عالمی دلچسپی خوش آئند ہے، پاکستان عالمی ڈیجیٹل فنانس کا حصہ بن رہا ہے۔
پی آئی اےمیں کون رہےگا،کون جائےگا؟
زچری وِٹکوف نے پاکستان کے ساتھ ایک محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کیلئے کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا جس میں سرحد پار سیٹلمنٹ اور زرمبادلہ کے حصول و ادائیگی کے عمل میں جدتیں شامل ہیں۔