Home / ورلڈلبرٹی فنانشل کےوفدکی فیلڈمارشل سےملاقات

ورلڈلبرٹی فنانشل کےوفدکی فیلڈمارشل سےملاقات

Army Chief met world liberty financial head

Thursday, 15 January 2026 | Web Desk

ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کےاعلیٰ سطح وفد نے معروف عالمی فن ٹیک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زچری وٹکوف کی سربراہی میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ملاقات کی ۔ ملاقات کامقصد مالی شمولیت کےفروغ اورسرحد پارڈیجیٹل مالیاتی نظام کومضبوط بنانا ہے۔

آئی ایس پی آرکے بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرسے امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات میں پاکستان کے بدلتے ہوئے معاشی منظرنامے میں بین الاقوامی نجی سرمایہ کاری گروپس کی بڑھتی ہوئی دلچسپی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات پاکستان کےفن ٹیک شعبےمیں عالمی اعتماد میں اضافے کی بھی عکاس ہے اور اس ملاقات کا مقصد مالی شمولیت کے فروغ اورسرحد پارڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

زچری وٹکوف نے پاکستان میں موجود وسیع معاشی امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے پاکستان کی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نےکہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے سے پاکستان اپنی معاشی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا سکتا ہے۔

زرداری ، نوازشریف اورعمران خان کےنام کی نمبرپلیٹس بکیں گی

اس موقع پرفیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے خیالات کے تبادلے کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نےپاکستان کے معاشی استحکام، سرمایہ کاروں کےاعتماداورقومی ترقی میں ذمہ دارنجی شعبےکی شمولیت کیلئےسازگارماحول فراہم کرنےکےعزم کااعادہ کیا۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …