Thursday, 15 January 2026 | Web Desk
ایران پرحملہ ہواتوجواب میں ایران مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈّوں اور تنصیبات کو نشانہ بنائےگا۔
امریکی صدرکی جانب سےایران پرحملےسےمتعلق بیان پرایران کاردعمل سامنےآگیا ۔ ایران نےسعودی عرب ، قطر، یواےای، ترکیہ اورمشرق وسطیٰ کےدیگرملکوں کوبھی مطلع کردیاکہ ایران پرحملےکی صورت میں ان ملکوں میں موجودامریکی اڈوں کونشانہ بنایاجائےگا۔
ایرانی حکام نے مشرق وسطیٰ کے ان ملکوں سےدرخواست کی ہےکہ اپنےاڈوں کوایران پرحملےکیلئےاستعمال نہ ہونےدے۔
ایران کا یہ ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہوسکےتووہ سرکاری اداروں پر قبضہ کرلیں۔امریکی صدریہ بھی کہہ چکےہیں کہ مظاہرین کوپھانسی دی گئی توامریکاسخت حملہ کرےگا۔
رائٹرز کی خبرکےمطابق امریکا نے قطر میں واقع اپنے سب سے بڑے فوجی اڈے سے کچھ فوجی افسران کو واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔ادھرقطری حکومت کا کہنا ہے ، ملک کی اہم تنصیبات اور فوجی مراکز کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
صدرٹرمپ کےعبرتناک انجام کی پیشگوئی
العدیدایئربیس مشرق وسطیٰ میں امریکاکاسب سےبڑافوجی اڈاہے۔۔