Sunday, 01 March 2026 | Web Desk ایرانی فوج نےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کابدلہ لینےکااعلان کردیا۔ ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیاکہ ملک کی اعلیٰ قیادت پرحملہ ایک سنگین اقدام ہے اوراس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارح کواپنےکئےکی سزابھگتناپڑےگی۔ بیان میں کہاگیا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کےلیےہرممکن اقدام کریں گےاوردشمن کواس اقدام کی قیمت چکاناپڑےگی۔ پاسداران انقلاب گارڈز نے واضح کیا کہ رہبر اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور افسوسناک سزا دینےکاموقع ہاتھ سےجانے نہیں دیں گے۔ ہمارابدلہ ہولناک ہوگا۔
مزید پڑھیں »آہ، آیت اللہ خامنہ ای ہم میں نہیں رہے
Sunday, 1 March 2026 | Monitoring Desk آہ آیت اللہ علی خامنہ ای اب ہم میں نہیں رہے ۔ اسرائیل کے تازہ ترین حملے میں ایران کے سپریم لیڈرشہید ہوگئے۔ ایران کےسرکاری میڈیا نے تصدیق کردی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہادت کے وقت علی خامنہ ای اپنے دفتر میں موجود تھے۔ علی خامنہ ای کےچیف ایڈوائزرعلی شمخانی بھی ان کےہمراہ شہیدہوگئے۔ 📹 اعلام خبر شهادت رهبر معظم انقلاب اسلامی ایران pic.twitter.com/5k68tVkbHN— خبرگزاری تسنیم (@Tasnimnews_Fa) March 1, 2026 عظیم سانحےپرایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان اورملک بھر میں 7روز کے لیے چھٹی کااعلان کردیاگیا۔ عراق میں مقدس روضوں پر …
مزید پڑھیں »خامنہ ای مارےجاچکے، امریکی صدرکابڑادعویٰ
Sunday, 01 March 2026 | Web Desk امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای حملےمیں مارے جاچکے ہیں۔ ایران پر حملوں کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ نےفاتحانہ لب و لہجےمیں کہاکہ وہ جو ایران میں بیشترفیصلے کرتے تھے،مارےجاچکے ہیں۔ صدرٹرمپ نے کہا خامنہ ای ہمارےانٹیلیجنس اورٹریکنگ سسٹم کو مات نہیں دے سکتے تھے،امریکی اوراسرائیلی مشترکہ کھوج کے سامنے وہ اوران کےساتھی بےبس تھے۔ امریکی صدر نے کہا خامنہ ای کی موت نہ صرف ایرانی عوام بلکہ دنیا کے لیے انصاف ہے ، ایرانی عوام کےپاس سنہری موقع ہے کہ …
مزید پڑھیں »خامنہ ای کی میت مل گئی ، اسرائیلی حکام کادعویٰ
Sunday, 1 March 2026 | Monitoring Desk سینیر اسرائیلی حکام نےامریکہ اوراسرائیل کےمشترکہ حملےمیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کےمارےجانےکادعویٰ کیاہے۔ یہی نہیں بلکہ اسرائیلی حکام کےمطابق انہوں نےخامنہ ای کی میت کی تصویربھی دیکھی ہے۔ یہ تصویرامریکی صدرٹرمپ کوبھی دکھائی جاچکی ہے۔ اسرائیلی میڈیاکےمطابق، ایرانی سپریم لیڈراپنےساتھیوں کے ہمراہ ایک محفوظ زیر زمین بینکر میں تھےجس پر30 کےقریب بم گرائےگئے۔ حملےمیں ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےاپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈرخامنہ اب نہیں رہے۔ ادھربرطانوی میڈیانےبھی اسرائیلی حکام کےحوالےسےخامنہ ای …
مزید پڑھیں »امریکہ اوراسرائیل نےایران پرحملہ کردیا
Saturday, 28 February 2026 | Web Desk امریکہ اوراسرائیل نےایران پرمشترکہ حملہ کردیا ۔ ملکی وغیرملکی میڈیاکی خبروں کےمطابق تہران میں مختلف مقامات پرتین دھماکےہوئے۔ امریکی عہدیدارنےایران پرحملےکی تصدیق کردی اوریہ بتایاکہ امریکہ اوراسرائیل نےمل کرایران پرحملہ کیاہے۔ امریکی صدرکابیانامریکی صدرٹرمپ کابیان بھی اس حوالےسےسامنےآگیاہے، انہوں نےکہاہےکہ امریکہ نےایران پربڑاحملہ کردیاہے۔ ہمارامقصدایرانی حکومت سےآنےوالےخطرات کوکم کرکےامریکی عوام کاتحفظ یقینی بناناہے۔ انہوں نےکہاکہ ایران جوہری ہتھیارنہیں رکھ سکتا۔ انہوں نےکہاکہ ہم ایران کےمیزائل اورمیزائل انڈسٹری کومکمل تباہ کردیں گے۔ امریکی صدرنےکہاکہ ہم ایرانی بحریہ کوختم کرنےجارہےہیں ۔ ایران دنیامیں دہشت گردی کاسب سےبڑاحامی ہے۔ اس دہشت گردرجیم کےپاس جوہری ہتھیاررکھنےکاکوئی جوازنہیں۔ …
مزید پڑھیں »ایران نےمعاہدہ نہ کیاتونتائج تکلیف دہ ہوں گے: ٹرمپ
Friday, 13 February 2026 | Web Desk امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بارپھرایران کوکھلی دھمکی ۔ کہتےہیں ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو اسے انتہائی تکلیف دہ نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےٹرمپ کاکہناتھا، ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر حالات بہت خراب ہوسکتے ہیں۔ معاہدہ نہ ہونےکی صورت میں ایران کے لیے صورتحال نہایت سنگین اور بہت تکلیف دہ ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےالبتہ اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران ایران کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے۔ دوسری …
مزید پڑھیں »مسلمان میجراسرائیلی فوج کی ترجمان مقرر
Tuesday, 03 February 2026 | Web Desk اسرائیلی فوج نے ایک غیرمعمولی فیصلے میں مسلمان خاتون میجر ایلا واویا(Ella Waweya)کو عربی زبان کی نئی فوجی ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 36سالہ میجرایلاواویاآنےوالےچند ہفتوں میں کرنل اویخائی ادرعی کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گی۔ میجرایلا واویاسوشل میڈیا پر “کیپٹن ایلا” کے نام سےمشہورہیں۔ ان کاشماراسرائیلی فوج کی صفِ اول کی مسلم عرب خاتون افسران میں ہوتاہے۔ انہیں اس عہدے پر ترقی دے کرلیفٹیننٹ کرنل کارینک دیاجائے گا۔ ایلاواویا وسطی اسرائیل کےعرب قصبے قلنسوہ میں پیدا ہوئیں اور 2013 میں رضاکارانہ طورپراسرائیلی فوج میں شمولیت …
مزید پڑھیں »ایرانی فوج کی انگلیاں ٹریگرپر۔۔۔
Thursday, 29 January 2026 | Web Desk ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کاجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگرپرہیں اوروہ کسی بھی جارحیت کاجواب دینےکیلئےپوری طرح تیار ہیں۔ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہاکہ ایران نے ہمیشہ شفاف جوہری معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایسا جوہری معاہدہ جس میں جوہری ہتھیار نہ ہوں اور جو ایران کے حقوق کو یقینی بنائے۔ Our brave Armed Forces are prepared—with their fingers on the trigger—to immediately and powerfully respond to ANY aggression against our beloved land, air, and sea. The valuable lessons …
مزید پڑھیں »امریکی بحری بیڑامشرق وسطیٰ پہنچ گیا
Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk آنےوالےدنوں میں امریکااورایران میں کشیدگی بڑھنےکاامکان ۔ امریکی سینٹرل کمانڈکےبیان کےمطابق،امریکی بحریہ کایوایس ایس ابراہم لنکن ائیرکرافٹ کیریئراوراس کے ساتھ موجود دیگرجنگی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیاہے۔ Sailors aboard USS Abraham Lincoln (CVN 72) perform routine maintenance as the aircraft carrier sails in the Indian Ocean, Jan. 26. The Abraham Lincoln Carrier Strike Group is currently deployed to the Middle East to promote regional security and stability. pic.twitter.com/dkuN946hce— U.S. Central Command (@CENTCOM) January 26, 2026 واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ایران کےمختلف شہروں میں مہنگائی کےخلاف بڑےپیمانےپرمظاہرےہوئے، ان مظاہروں میں …
مزید پڑھیں »پاکستان غزہ بورڈآف پیس کارکن بن گیا
Saturday, 24 January 2026 | Web Desk امریکی صدرٹرمپ کی سربراہی میں غزہ بورڈآف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیاگیا۔ سوئٹزرلینڈ کےشہرڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت دیگر ملکوں نےدستخط کیے۔ چارٹرمکمل طورپرنافذالعمل ہوگیا۔ تقریب سےخطاب کرتےہوئےامریکی صدرنےغزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر تمام ممالک کاشکریہ اداکیا۔ کہا،بورڈ آف پیس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔ کون کون سےملک غزہ بورڈکاحصہ؟ عرب میڈیا کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان سمیت 19 ملک شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ پاکستان کےعلاوہ قطر، سعودی عرب، …
مزید پڑھیں »