Friday, 13 February 2026 | Web Desk
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بارپھرایران کوکھلی دھمکی ۔ کہتےہیں ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو اسے انتہائی تکلیف دہ نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےٹرمپ کاکہناتھا، ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر حالات بہت خراب ہوسکتے ہیں۔ معاہدہ نہ ہونےکی صورت میں ایران کے لیے صورتحال نہایت سنگین اور بہت تکلیف دہ ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےالبتہ اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران ایران کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کےمشیرعلی شمخانی نےواضح طورپرکہاہےکہ محدودکارروائی کوبھی جنگ تصورکیاجائےگا۔ انہوں نےواضح کردیاکہ ایران ہرگزاپنےمیزائل پروگرام پرکوئی بات نہیں کرےگا ۔ ملکی وقاراوردفاع قابل فروخت نہیں ہوتے۔
ترکیہ کےوزیرخارجہ حاقان فیدان بھی کہہ چکےہیں کہ مذاکرات میں بات اگرایرانی میزائل پروگرام تک گئی تونتیجہ سوائےجنگ کےاورکچھ نہیں نکلےگا۔
امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام کے معاملے پر کشیدگی بدستور جاری ہے اور حالیہ دنوں میں اس حوالے سے سفارتی رابطوں میں تیزی آئی ہے۔