Home / بانی پی ٹی آئی کومنتقل کرنےکی تیاریاں

بانی پی ٹی آئی کومنتقل کرنےکی تیاریاں

Mohsin-Naqvi Interior Minister says imran khan will be shifted

Saturday, 14 February 2026 | Web Desk

وزیرداخلہ محسن نقوی کہتےہیں اسلام آبادکی جیل مکمل ہونےپربانی پی ٹی آئی کووہاں منتقل کردیاجائےگا۔

اسلام آباد میں میڈیاسےبات کرتےہوئےوزیر داخلہ محسن نقوی نےبتیایا،دو ماہ میں اسلام آباد جیل مکمل ہو جائے گی جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کو وہاں منتقل کردیاجائے گا۔

محسن نقوی کاکہناتھا،اسلام آباد جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجودہوں گی۔ بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی، اس لئےانہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔

اس وقت پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سےشدید تحفظات کا اظہارکیاجارہاہے ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کےمطابق ، اڈیالہ جیل انتظامیہ کی غفلت کےباعث بانی کی ایک آنکھ کی بینائی بری طرح متاثرہوئی ۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …