Khurram Aslam

ٹرمپ کےمقابلےکیلئےاوبامامیدان میں آگئے

Obama convince black men to vote Harris

ویب ڈیسک ۔۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی طرح امریکی سیاست کےرنگ بھی تبدیل ہورہےہیں ۔ ری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ اورڈیموکریٹک امیدوارکملاہیرس کےایک دوسرےکےخلاف الزامات کاسلسلہ بڑھتاہی جارہاہے۔ سیاہ فام امریکی نوجوانوں میں ٹرمپ کی بڑھتی مقبولیت کودیکھ کرڈیموکریٹک پارٹی نےسابق صدربراک اوباماکومیدان میں اتاردیاجوامریکہ کی اہم ریاستوں میں اپنی پارٹی کی صدارتی امیدوارکملاہیرس کی انتخابی مہم میں ٹرمپ کوکھری کھری سنارہےہیں ۔ سابق امریکی صدربراک اوبامانےپٹس برگ پنسلوینیامیں صدارتی مہم کی ریلی سےخطاب کرتےہوئےڈونلڈٹرمپ کوپاگل قراردےدیا۔ کہاسب خودسےپوچھیں کہ کیااس شخص نےکبھی ڈائپربھی تبدیل کیاہے؟ اوبامانےسیاہ فام نوجوانوں کومخاطب کرتےہوئےکہاکہاکہ آپ کملاہیرس کوصرف اس لئےووٹ دینےسےہچکچارہےہیں کیونکہ وہ ایک خاتون ہیں …

مزید پڑھیں »

مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کاخطرہ؟

Middle east after Hasan Nasrullah death

ویب ڈیسک ۔۔ حزب اللہ کےسربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملےمیں شہادت کےبعدمشرق وسطیٰ کی پہلےسےخراب صورتحال میں مزیدبگاڑپیداہوگیاہے۔ اسرائیلی حکومت نےجہاں حسن نصراللہ کی شہادت کواپنی فتح قراردیاوہیں حزب اللہ کااسرائیل کےخلاف جنگ جاری رکھنےکااعلان آنےوالےحالات کاپتادےرہاہے ۔ ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کہتےہیں شرارتی اوربزدل دشمن کواپنےفعل پرشرمندہ ہوناپڑےگا ۔ اسرائیل کےسب سےبڑے پشت پناہ امریکاکابھی بڑابیان آگیا۔ وائٹ ہاوس کی جانب سےبیروت میں کی گئی کارروائی کی مکمل حمایت کااعلان ۔ امریکی حکومت کی جانب سےسرکاری بیان میں کہاگیاہےکہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھی جائےگی اوراسےکسی صورت اکیلانہیں چھوڑاجائےگا۔ یہاں ہم اپنےقارئین کویہ بتاتےچلیں کہ …

مزید پڑھیں »

کھوئےہوئےپالتوجانورکیسےملیں گے؟

Microchip and Pets registration in Dubai

ویب ڈیسک ۔۔ اپنےپیاروں کوکھودینےکی اذیت صرف وہی سمجھ سکتاہےجس نےیہ اذیت سہی ہے،پھریہ پیاراچاہےپالتوجانورہی کیوں نہ ہو؟ اکثرایساہوتاہےکہ پالتوجانورجیسےکہ کتایابلی وغیرہ اپنےگلےکےپٹےسےپہچانےجاسکتےہیں لیکن یہ کوئی مستقل حل نہیں کیونکہ ضروری نہیں کہ کالرکی موجودگی کےباوجودآپ کاجانورآپ کومل جائے۔ ہم سب جانتےہیں کہ پالتوجانوروں کوبڑی آسانی سےبہلایاپھسلایاجاسکتاہےبہت کم ایساہوتاہےکہ چوری ہونےوالایاکھوجانےوالاجانورآپ کومل جائے۔ کھوئےہوئےجانوروں کی تلاش کیلئےپالتوجانوروں کومائیکروچپس لگانابہت فائدہ مندثابت ہوسکتاہے۔ چپ اس بات کویقینی بنائےگی کہ آپ کاپالتوجانورجلدآپ کوواپس مل جائےلیکن ایساتبھی ممکن ہےجب آپ اپنےپالتوجانورکی مائیکروچپ کوصحیح طریقےسےرجسٹرکریں ۔ چپ میں آپ کےنام اورپتےجیسی تفصیلات سےگمشدہ جانورکی تلاش بہت آسان ہوسکتی ہے۔ دبئی میں پالتوجانورکی مائیکروچپ کوکیسےرجسٹرکریں؟ …

مزید پڑھیں »

لبنان پیجردھماکوں کےپیچھےکون؟

Hizbullah holds Israel responsible for pager explosions

ویب ڈیسک ۔۔ لبنان میں پیجرزپھٹنےسے9 افراد جاں بحق جبکہ 2800سےزائدحزب اللہ کارکن زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں ایرانی سفیربھی شامل ۔ حزب اللہ نےالزام عائدکیاہےکہ ان پیجرزکواسرائیل نےہیک کیااورپھرانہیں دھماکےسےپھاڑا۔ قارئین کوبتاتےچلیں کہ پیجرز90کی دہائی کےاوائل میں پروفیشنلزکےلئےرابطےکاکام کرتےتھے۔ ان پیجرزکےذریعےمختصرپیغامات موصول ہوتےتھےجس سےآپ اپنی کمپنی یادیگرلوگوں کےساتھ رابطےمیں رہتےتھے۔ ان پیجردھماکوں کےبعدلبنان کی حکومت نےملک بھرکےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکرکےلوگوں سےخون کےعطیات دینےکی اپیل کی ہے۔ فوری طوریہ بات وثوق سےنہیں کہی جاسکتی لیکن حزب اللہ نےان دھماکوں کاالزام اسرائیل پرعائدکیاہے۔ ان کامانناہےکہ اسرائیلی ایجنسیوں نےحزب اللہ رہنماوں کےزیراستعمال ان ڈیوائسزکوہیک کیااورپھرانہیں دھماکوں سےاڑادیا۔ پیجرزمیں دھماکےکیسےہوئے؟ اگرچہ ان دھماکوں …

مزید پڑھیں »

امریکامیں بٹ کوائن فراڈمیں اضافہ

Bitcoin fraud increasing

ویب ڈیسک — فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے لوگوں کو بٹ کوائن اےٹی ایمز میں بڑھتے ہوئے فراڈ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ایف ٹی سی کی رپورٹ کے مطابق، اےٹی ایمزجہاں لوگ اپنی نقدی کو کرپٹو میں تبدیل کرسکتےہیں ، دھوکےبازوں اورفراڈکرنے والوں کے لیےلوگوں کولوٹنےکاایک ایک آلہ بن چکی ہیں۔ ایف ٹی سی کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن اےٹی ایمز میں دھوکہ دہی 2020 سے کئی گنا بڑھ چکی ہے۔صرف 2024 کی پہلی ششماہی میں، صارفین کو ان فراڈیوں کےہاتھوں66 ملین ڈالرسے زیادہ کا نقصان برداشت کرناپڑا۔ لوگوں کو قائل کرنے کے لیے، دھوکہ …

مزید پڑھیں »

برطانوی پناہ حاصل کرنےوالےپاکستانیوں میں اضافہ

UK asylum seekers

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان چھوڑکربیرون ملک سیاسی پناہ حاصل کرنےوالوں کی تعدادمیں آئےروزاضافہ ہوتاجارہاہے ۔ برطانوی حکومت کےاعدادوشمارکےمطابق 2023سےجون2024کےدرمیان سیاسی پناہ کی درخواست دینےوالےپاکستانیوں کی تعداددگنی ہوگئی ہے۔ اگرچہ برطانوی حکومت غیرملکی تارکین وطن کولےکرسخت پالیسیاں اپنارہی ہےلیکن ہوم آفس کےمطابق سیاسی پناہ کی درخواست دینےوالوں کی تعدادمیں اضافہ ہواہے۔ جون2024کوختم ہونےوالےسال میں پاکستان سےپناہ کی درخواستیں دگنی ہوکر5960ہوگئیں اورپاکستان برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینےوالےملکوں میں تیسرےنمبرپرآگیاہے۔ اریٹیریا سے پناہ کی درخواستیں 40 فیصد بڑھ کر3,919 ہوگئیں جبکہ سوڈان سے آنے والوں نے 3850 درخواستیں دائر کیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہیں۔ …

مزید پڑھیں »

کولکتہ: لیڈی ڈاکٹرقتل کےملزم سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات

kolkata lady doctor killer

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شہرکولکتہ میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعدانتہائی وحشیانہ طریقےسےقتل کرنےکےالزام میں گرفتارملزم سےمتعلق اس کی ساس نےسنسنی خیزانکشافات کئےہیں ۔ بھارتی میڈیاکےمطابق ملزم کی ساس نےبتایاکہ سنجےنےاس کی بیٹی سےدوسری شادی کی ۔ وہ انتہائی بےرحمی سےاس کی بیٹی سےمارپیٹ کرتا،اسی مارپیٹ میں بیٹی کاحمل بھی ضائع ہوگیا۔ سنجےکی ساس نےپولیس کودئیےگئےبیان میں بتایاکہ دامادکےذہنی اورجسمانی تشددسےاس کی بیٹی بیماررہنےلگی اوروہ اپنی بیٹی کاخرچہ تک خوداٹھاتی کیونکہ سنجےگھرمیں پیسےنہیں دیتاتھا۔ سنجے کی ساس نےزیادتی اورقتل کےگھناونےجرم میں ملزم کیلئےپھانسی کامطالبہ کیا۔ پولیس کی تفتیش کےمطابق سنجےاب تک بہت سی لڑکیوں کی زندگی …

مزید پڑھیں »

اوباماکےٹرمپ پرتابڑتوڑحملے

Barack Obama Attack Trump in Chicago Convention

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی سیاست میں کچھ عرصےسےمخالفین پرالزام تراشیوں کاسلسلہ زورپکڑگیاہے۔ سیاسی پنڈتوں کاکہناہےکہ ایساڈونلڈٹرمپ کےسیاست میں آنےکانتیجہ ہےکیونکہ ان سےپہلےبات کارکردگی تک محدودرہتی تھی جواب ذاتیات تک آگئی ہے۔ امریکی شہرشکاگومیں ہونےوالےڈیموکریٹک پارٹی کےکنونشن میں ہمیں اس کی ایک چھوٹی سی جھلک دکھائی دی ۔ کنونشن سےخطاب کرتےہوئےسابق امریکی صدربراک اوبامانےڈونلڈٹرمپ کوایک ڈراوناخواب قراردیا۔ انہوں نےکہاکہ ٹرمپ ایسی ہارر فلم ہےجسےہم پہلے دیکھ چکھ ہیں،مزید دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ ان کی وائٹ ہاؤس میں واپسی ایک بھیانک خواب ہوگی۔ براک اوبامانےکہاامریکا کو سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ کو دوبارہ لانا ملک کیلئےخطرناک ثابت ہوگا۔ امریکی قیادت کی …

مزید پڑھیں »

دوحہ مذاکرات میں پورافلمی سین ہوگیا

Gaza ceasefire talks

ویب ڈیسک ۔۔ غزہ جنگ بندی معاہدےکیلئےدوحہ میں امریکہ ، قطراوراسرائیل کےدرمیان ہونےوالےمذاکرات توبےنتیجہ ختم ہوگئےلیکن ان مذاکرات کےدوران بیتے48گھنٹےکافی فلمی رہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کےمطابق ان مذاکرات کی خاص بات وہ چندمنٹ ہیں جن میں اسرائیلی وفدکودوحہ کےہوٹل میں مزیدایک رات قیام کیلئےراضی کیاگیاتاکہ اگلےروزبات چیت کاایجنڈامکمل کیاجاسکے۔ موسادکے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور جنرل سکیورٹی سروس کے سربراہ رونن بار سمیت اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کے اعلیٰ ترین عہدیداروں پرمشتمل وفدکوخدشہ تھاکہ اسماعیل ہنیہ اورحزب اللہ کےسینئرکمانڈرفوادشکرکےقتل کےبعدان کیلئےدوحہ کےہوٹل میں رکناغیرمحفوظ ہوسکتاہے۔ یہ سوچ کراسرائیلی وفدنےدوحہ میں کسی اورجگہ رکنےکافیصلہ کیا۔ اسرائیلی وفدنےسوچھاکہ ان کیلئےاس طیارےسےزیادہ …

مزید پڑھیں »

کملاہیرس کےامریکی صدربننےکےامکانات روشن

Kamla Hariss leads Trump in 6 battleground states

ویب ڈیسک ۔۔ نومبرمیں ہونےوالےامریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوارکملاہیرس اوران کےری پبلکن حریف ڈونلڈٹرمپ کےدرمیان کانٹےکےمقابلےکی توقع کی جارہی ہے۔ ایک تازہ ترین سروےکےمطابق سات میں سے چھ بیٹل گراونڈسٹیٹس میں کملاہیرس ڈونلڈٹرمپ سےآگےنکل چکی ہیں ۔ اس سےپہلےہونےوالےسروےمیں ٹرمپ جوبائیڈن سےآگےتھے،لیکن اب بائیڈن صدارتی الیکشن کی دوڑسےدستبردارہوچکےہیں ۔ کک پولیٹیکل رپورٹ سروے، ڈیموکریٹک پولنگ فرم بی ایس جی اور ریپبلکن پولنگ فرم جی ایس سٹریٹیجی گروپ کے ذریعے کرایا گیا۔ اس سروےمیں کملاہیرس کو پنسلوانیا، مشی گن، وسکونسن، شمالی کیرولائنا اور ایریزونا میں ٹرمپ سےآگےپایاگیاجبکہ جارجیامیں مقابلہ ٹائی ہوگیا۔سروےکےمطابق نیواڈا وہ واحد میدان جنگ ہے جہاں …

مزید پڑھیں »