Home / امریکامیں بٹ کوائن فراڈمیں اضافہ

امریکامیں بٹ کوائن فراڈمیں اضافہ

Bitcoin fraud increasing

ویب ڈیسک — فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے لوگوں کو بٹ کوائن اےٹی ایمز میں بڑھتے ہوئے فراڈ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ایف ٹی سی کی رپورٹ کے مطابق، اےٹی ایمزجہاں لوگ اپنی نقدی کو کرپٹو میں تبدیل کرسکتےہیں ، دھوکےبازوں اورفراڈکرنے والوں کے لیےلوگوں کولوٹنےکاایک ایک آلہ بن چکی ہیں۔

ایف ٹی سی کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن اےٹی ایمز میں دھوکہ دہی 2020 سے کئی گنا بڑھ چکی ہے۔صرف 2024 کی پہلی ششماہی میں، صارفین کو ان فراڈیوں کےہاتھوں66 ملین ڈالرسے زیادہ کا نقصان برداشت کرناپڑا۔

لوگوں کو قائل کرنے کے لیے، دھوکہ دہی کرنے والے جعلی فون کالز، پیغامات اور سیکیورٹی الرٹ جیسے حربے استعمال کرتے ہیں جو لوگوں کو بتاتے ہیں کہ وہ خطرے میں ہیں، اورانہیں اپنےکیش کی حفاظت کے لیے بٹ کوائن اےٹی ایم میں نقد رقم جمع کرنی چاہیے۔ بعد میں، سکیمر بٹ کوائن اے ٹی ایم پراسکین کرنے کے لیے ایک کیوآر کوڈ کااستعمال کرکےساری رقم اپنےاکاونٹ میں ٹرانسفرکرلیتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

kolkata lady doctor killer

کولکتہ: لیڈی ڈاکٹرقتل کےملزم سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شہرکولکتہ میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعدانتہائی …