Home / دوحہ مذاکرات میں پورافلمی سین ہوگیا

دوحہ مذاکرات میں پورافلمی سین ہوگیا

Gaza ceasefire talks

ویب ڈیسک ۔۔ غزہ جنگ بندی معاہدےکیلئےدوحہ میں امریکہ ، قطراوراسرائیل کےدرمیان ہونےوالےمذاکرات توبےنتیجہ ختم ہوگئےلیکن ان مذاکرات کےدوران بیتے48گھنٹےکافی فلمی رہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کےمطابق ان مذاکرات کی خاص بات وہ چندمنٹ ہیں جن میں اسرائیلی وفدکودوحہ کےہوٹل میں مزیدایک رات قیام کیلئےراضی کیاگیاتاکہ اگلےروزبات چیت کاایجنڈامکمل کیاجاسکے۔

موسادکے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور جنرل سکیورٹی سروس کے سربراہ رونن بار سمیت اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کے اعلیٰ ترین عہدیداروں پرمشتمل وفدکوخدشہ تھاکہ اسماعیل ہنیہ اورحزب اللہ کےسینئرکمانڈرفوادشکرکےقتل کےبعدان کیلئےدوحہ کےہوٹل میں رکناغیرمحفوظ ہوسکتاہے۔ یہ سوچ کراسرائیلی وفدنےدوحہ میں کسی اورجگہ رکنےکافیصلہ کیا۔

اسرائیلی وفدنےسوچھاکہ ان کیلئےاس طیارےسےزیادہ محفوظ اورکوئی جگہ نہیں ہوسکتی جس میں وہ دوحہ پہنچےتھے۔ اس کےعلاوہ انہوں نےاس موقع پرساتھ لائےگئےخاص ہتھیاروں پرانحصارکافیصلہ کیااوراس امکان کابھی بغورجائزہ لیاکہ کس طرح قطری سکیورٹی اہلکاران کےجہازکی بیرونی طورپرنگرانی کریں گے؟

مغربی اوراسرائیلی میڈیاکےمطابق قطری وزیراعظم محمدبن عبدالرحمان الثانی نےاسی دوران ایرانی قیادت سےفون پربات کی اوراسرائیل پرحملےکےحوالےسےتحمل کامظاہرہ کرنےکامشورہ دیا،قطری وزیراعظم کامانناتھاکہ کہ مذاکرات میں پیشرفت بھی ہوئی ہے۔

اسرائیلی اخباریدیوتھ احرونوت اخبارکےمطابق اس فون کال کی وجہ سے حزب اللہ اور ایران نے مذاکراتی دور کے نتائج واضح ہونے تک اسرائیل کو نشانہ بنانے کا فیصلہ ملتوی کر دیا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …