ویب ڈیسک ۔۔ معروف چائنیزآٹومیکرماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ نے دیپال ایل 07 سیڈان اور دیپال ایس 07 ایس یو وی لانچ کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے الیکٹرک وہیکل برانڈ کولانچ کردیاہے۔
یہ گاڑیاں پری بکنگ کے لیے دستیاب ہیں۔ ایل 07 کی قیمت 1 کروڑ 55 لاکھ روپے اور ایس 07 کی قیمت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔
کمپنی نے پورے ای وی ویلیو چین میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے ، جس میں پاکستان بھر میں چارجنگ انفرااسٹرکچر کا قیام بھی شامل ہے۔ کمپنی کےمطابق سی کے ڈی مینوفیکچرنگ آٹھ سے دس ماہ میں شروع ہوسکتی ہے۔