ویب ڈیسک ۔۔ امریکی سیاست میں کچھ عرصےسےمخالفین پرالزام تراشیوں کاسلسلہ زورپکڑگیاہے۔ سیاسی پنڈتوں کاکہناہےکہ ایساڈونلڈٹرمپ کےسیاست میں آنےکانتیجہ ہےکیونکہ ان سےپہلےبات کارکردگی تک محدودرہتی تھی جواب ذاتیات تک آگئی ہے۔
امریکی شہرشکاگومیں ہونےوالےڈیموکریٹک پارٹی کےکنونشن میں ہمیں اس کی ایک چھوٹی سی جھلک دکھائی دی ۔ کنونشن سےخطاب کرتےہوئےسابق امریکی صدربراک اوبامانےڈونلڈٹرمپ کوایک ڈراوناخواب قراردیا۔ انہوں نےکہاکہ ٹرمپ ایسی ہارر فلم ہےجسےہم پہلے دیکھ چکھ ہیں،مزید دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ ان کی وائٹ ہاؤس میں واپسی ایک بھیانک خواب ہوگی۔
براک اوبامانےکہاامریکا کو سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ کو دوبارہ لانا ملک کیلئےخطرناک ثابت ہوگا۔ امریکی قیادت کی مشعل اب کملاہیرس کو تھما دی گئی ہے اورامریکہ ان کے صدر منتخب ہونے کے لیے تیارہے۔ کملا ہیرس وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی ان لوگوں کے لیے لڑنے میں گزار دی جنہیں کسی کی آواز کی ضرورت تھی۔
اس سےپہلےڈونلڈٹرمپ بھی مختلف ریلیوں میں صدربائیڈن کی ڈھلتی عمراورکملاہیرس کی صلاحیت کولیکرذاتی قسم کےحملےکرچکےہیں ۔ ٹرمپ کےبقول کملاہیرس کوہراناتوصدربائیڈن سےبھی زیادہ آسان ہوگا۔
اس کےجواب میں کملاہیرس نےپنسلوانیاکی ریلی میں ٹرمپ کوایک بزدل شخص قراردیااورکہاکہ دوسرےکی موت کی خواہش کرنےوالاایک بزدل شخص ہی ہوسکتاہے۔