Home / امیرمقام کاسابق پرائیویٹ سیکریٹری گرفتار

امیرمقام کاسابق پرائیویٹ سیکریٹری گرفتار

Ameer Muqam former secretary arrested

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرسیفران وامورکشمیرامیرمقام کاسابق پرائیویٹ سیکریٹری عنایت الرحمان کمپنی چیک بک چراکربینک سےکروڑوں روپےچرانےکی کوشش کرتےہوئےپکڑاگیا۔ اسلام آبادپولیس نےملزم کوگرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیا۔

عنایت الرحمان کےبارےمیں پتاچلاےکہ وہ انجینئرامیرمقام کےپرائیویٹ سیکریٹری تھےاورپی این سی اےمیں ڈیوٹی سرانجام دےرہےتھے۔ کچھ عرصہ پہلےان کےخلاف گھپلوں کی شکایات سامنےآئیں توامیرمقام نےانہیں فارغ کردیاتھا۔

تیرہ اورسترہ اگست کوبینک آف خیبراسلام آبادایف 10برانچ اورخیبربینک الپوری سےانجینئرامیرمقام کوکالزکی گئیں لیکن امیرمقام مصروفیت کےباعث وہ کالزاٹینڈنہ کرسکے۔ پھرمذکورہ بینکوں کےمینجرزنےامیرمقام کی کمپنی کےمینجرسےرابطہ کرکےبتایاکہ ان کےپاس امیرمقام کےدستخطوں سے2کروڑ20لاکھ اور2کروڑ50لاکھ کےچیکس کیش ہونےکیلئےآئےہیں ۔ کیاان چیکس کوامیرمقام صاحب نےہی بھجوایاہے؟

کمپنی منیجرنےامیرمقام سےرابطہ کرکےچیکس کےبارےمیں پوچھاتوامیرمقام نےکہاانہوں نےیہ چیکس ایشونہیں کئے۔ اس کےبعدمتعلقہ بینکوں کےحکام نےسی سی ٹی وی فوٹیجزکی مددسےپتاچلایاکہ چیکس عنایت الرحمان نےجمع کرائے۔ امیرمقام کی کمپنی کی درخواست پراسلام آبادپولیس نےملزم کوگرفتارکرکےجعلسازی اوردھوکہ دہی کےالزامات کےتحت مقدمات درج کرلئے۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …