ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےنوجوانوں کوملک کاقیمتی سرمایہ قراردیتےہوئےکہاہےکہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہےکہ اس سرمائےکوسوشل میڈیاکےفتنےکےمضمرات سےبچائے۔
اسلام آبادمیں یوتھ کنونشن سےخطاب کرتےہوئےسپہ سالارنےکہاکہ ہم کسی صورت اپنےقیمتی سرمائےکوضائع نہیں ہونےدیں گے۔ جنرل عاصم منیرنےکہاکہ پاکستان کامستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ عوام،حکومت اورفوج کےدرمیان مضبوط رشتہ ہے،یہی رشتہ پاکستان کے تحفظ اورترقی کا ضامن ہے۔
آرمی چیف نےکہاکہ آج وہ لوگ کہاں ہیں جوپاکستان کےڈیفالٹ کی باتیں کررہےتھے۔ جنرل عاصم منیرنےنوجوانوں کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ زندگی امتحان کانام ہے۔ قرآن پاک میں اللہ پاک نےفرمایاہےکہ کیالوگ سمجھ بیٹھےہیں کہ صرف یہ کہنےپرچھوڑدئیےجائیں گےکہ ہم ایمان لائےاوران کی آزمائش نہ ہوگی ۔
پارہ چنارمیں فسادات پربات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ قبائل مل بیٹھ کرتمام تنازعات ختم کرنےمیں مدددیں۔ خیبرپختونخواکےعوام بائیس سالوں سےپاک فوج کےساتھ مل کردہشت گردی کےخلاف لڑرہےہیں ۔ میرایمان ہےاللہ پاک ہمیں دہشت گردی کےخلاف فتح مبین عطاکرےگا۔ بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاآزاد ریاست کی اہمیت لیبیا، شام، کشمیر اور غزہ کے عوام سے پوچھو۔ آرمی چیف نےآخرمیں یہ شعربھی پڑھا: افرادکےہاتھوں میں ہےاقوام کی تقدیر، ہرفردہےملت کےمقدرکاستارہ۔