Home / کملاہیرس کےامریکی صدربننےکےامکانات روشن

کملاہیرس کےامریکی صدربننےکےامکانات روشن

Kamla Hariss leads Trump in 6 battleground states

ویب ڈیسک ۔۔ نومبرمیں ہونےوالےامریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوارکملاہیرس اوران کےری پبلکن حریف ڈونلڈٹرمپ کےدرمیان کانٹےکےمقابلےکی توقع کی جارہی ہے۔

ایک تازہ ترین سروےکےمطابق سات میں سے چھ بیٹل گراونڈسٹیٹس میں کملاہیرس ڈونلڈٹرمپ سےآگےنکل چکی ہیں ۔ اس سےپہلےہونےوالےسروےمیں ٹرمپ جوبائیڈن سےآگےتھے،لیکن اب بائیڈن صدارتی الیکشن کی دوڑسےدستبردارہوچکےہیں ۔

کک پولیٹیکل رپورٹ سروے، ڈیموکریٹک پولنگ فرم بی ایس جی اور ریپبلکن پولنگ فرم جی ایس سٹریٹیجی گروپ کے ذریعے کرایا گیا۔ اس سروےمیں کملاہیرس کو پنسلوانیا، مشی گن، وسکونسن، شمالی کیرولائنا اور ایریزونا میں ٹرمپ سےآگےپایاگیاجبکہ جارجیامیں مقابلہ ٹائی ہوگیا۔سروےکےمطابق نیواڈا وہ واحد میدان جنگ ہے جہاں ٹرمپ اب بھی آگے ہیں۔

مئی کےمہینےمیں انہی فرمزکی جانب سےکئےگئےسروےمیں سات بیٹل گراونڈسٹیٹس میں سےچھ میں ٹرمپ بائیڈن سےآگےتھےاورصرف ایک ریاست وسکونسن میں مقابلہ ٹائی ہوا۔ سروےکےمطابق 91فیصدوہ ووٹرزجنہوں نے2020میں بائیڈن کوووٹ دیاکہتےہیں اب وہ کملاہیرس کوووٹ دیں گے۔

بیٹل گراونڈسٹیٹس وہ ہیں جہاں کےغیرجانبدارووٹرزکسی بھی امیدوارکی جیت میں انتہائی کلیدی کرداراداکرتےہیں ۔ ان سٹیٹس میں کملاہیرس کوٹرمپ کےسامنے40کےمقابلےمیں48فیصدبرتری حاصل ہے۔ کملاکوان سٹیٹس میں اس لئےبھی سبقت حاصل ہےکیونکہ وہ ووٹرزجوبائیڈن اورٹرمپ دونوں کوناپسندکرتےہیں کہتےہیں وہ کملاہیرس کوزیادہ پسندکرتےہیں۔

سیاسی ماہرین کےمطابق کملاہیرس نےصدارتی مباحثےمیں ٹرمپ کوہرادیاتواس کی ووٹرزمیں مزیداضافہ ہوگا۔

ایریزونا

سروے میں ہیرس ٹرمپ کےمقابلےمیں 46%-42% سے آگے ہیں۔ مئی میں، ٹرمپ کو ایریزونا میں بائیڈن پر 5 پرسنٹیج پوائنٹس سےسبقت حاصل تھی۔

جارجیا

ہیرس اور ٹرمپ پول میں 46 فیصد پر برابر ہیں۔ مئی میں، ٹرمپ کوجارجیا میں بائیڈن پر 4 پرسنٹیج پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔

مشی گن

ہیرس پول میں ٹرمپ کےمقابلےمیں 46%-44% سے آگے ہیں۔ مئی میں، ٹرمپ کو مشی گن میں بائیڈن پر3 پرسنٹیج پوائنٹس سےسبقت حاصل تھی ۔

نیواڈا

سروے میں ٹرمپ ہیرس کےمقابلےمیں 47%-42% سے آگے ہیں۔ مئی میں ٹرمپ کو نیواڈا میں بائیڈن پر8 پرسنٹیج پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔

شمالی کیرولینا

شمالی کیرولائنا میں ہیرس ٹرمپ سے 46%-44% سے آگے ہیں۔ مئی میں، ٹرمپ کوشمالی کیرولینا میں بائیڈن پر8 پرسنٹیج پوائنٹس سےسبقت حاصل تھی۔

پنسلوانیا

پنسلوانیا میں پول میں ہیرس ٹرمپ سے 48%-43% سے آگے ہیں۔ مئی میں ٹرمپ نے پنسلوانیا میں بائیڈن کو 3 پرسنٹیج پوائنٹس سےہرایا۔

وسکونسن

وسکونسن میں ہیرس ٹرمپ سے48%-43% سے آگے ہیں۔ مئی میں، ٹرمپ اور بائیڈن وسکونسن میں ٹائی ہوگئےتھے۔

یہ بھی چیک کریں

why telegram ceo arrested?

اسرائیل کی بات نہ ماننےکاانجام

ویب ڈیسک ۔۔ روسی نژادفرانسیسی ارب پتی پاول دوروف کوپولیس نےپیرس میں گرفتارکرلیا۔ پاول دوروف …