Home / مجھےغیرملکی شہریت کی پیشکش ہوئی:ارشدندیم

مجھےغیرملکی شہریت کی پیشکش ہوئی:ارشدندیم

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیرس اولمپکس 2024میں پاکستان کیلئےجیولین تھروایونٹ میں سونےکاتمغہ جیتنےوالےارشدندیم نےانکشاف کیاکہ ٹوکیواولمپکس کےبعدانہیں غیرملکی شہریت کی پیشکش ہوئی۔

جیونیوزپرمعروف صحافی حامدمیرکےشوکیپٹل ٹاک میں بات کرتےہوئےارشدندیم نےبتایاکہ ٹوکیواولمپکس کےبعدانہیں کہاگیاکہ ہمارےملک میں آجائیں،آپ کوتمام سہولتیں دیں گےاورورلڈچیمپئن بھی بنائیں گے۔

اس حوالےسےارشدندیم کامزیدکہناتھاکہ انہوں نےاس پرکشش آفرکوٹھکرادیاکیوںکہ انہیں پاکستان کی مٹی سےپیارہےاورانہوں نےاسی ملک میں رہناہے۔ ارشدندیم نےکہاکہ انہوں نےثابت کیاہےکہ پاکستان میں رہ کربھی محنت کی جائےتواللہ پاک کامیابی دیتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …