ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات جانےکی پلاننگ کرنےوالےپاکستانیوں کیلئےاہم اعلان ۔ اماراتی حکومت نےاپنےملک میں آنےوالےپاکستانیوں کیلئےسخت ایڈوائزری جاری کی ہے۔ پاکستانیوں سےمقامی قوانین اورویزاریگولیشنزپرسختی سےعملدرآمدکیلئےکہاگیاہےاوراس حوالےسےکسی بھی قسم کی خلاف ورزی کانتیجہ ملک بدری کی صورت میں بھی نکل سکتاہے۔
دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نےکہاہےکہ پاکستانی مسافروں کو ہوائی اڈوں پر سخت چیکنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستانیوں کو یقینی بناناہوگاکہ وہ امارات میں داخلےکےتمام ضوابط اورشرائط کوپوراکرتےہوں۔ جیسےکہ رہائش کاثبوت ، مناسب رقم اورریٹرن ٹکٹ۔ ان تمام شرائط کوپوراکئےبغیرمسافروں کو یو اے ای میں داخلےسےروکےجانےیاپھرملک بدرکئےجانےکاخطرہ ہے۔
ٹریول ایکسپرٹس کاکہناہےکہ وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات آنے والوں کو کم از کم 3,000درہم، واپسی کا ٹکٹ، اور رہائش کا ثبوت دکھانا ہوگا۔ ان تقاضوں کوپوراکئےبغیرملک میں داخلہ شایدممکن نہ ہوسکے۔
حسین محمد نے متحدہ عرب امارات میں مقیم 1.7 ملین پاکستانیوں پرزوردیاکہ وہ مقامی قوانین پر سختی سے عمل کریں کیونکہ خلاف ورزی پر جرمانے یا قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین زیرو ٹالرنس کے ساتھ نافذ ہیں۔